بوریوالا پولیس کا منشیات کے اڈے پر چھاپہ، ملزم کو گرفتار

 

چیچہ وطنی …رضوان احمد

بوریوالا.پولیس نے منشیات کے اڈے پر چھاپہ مار کرایک ملزم کو گرفتار کر لیا اور اس کے قبضے سے لاکھوں روپے کی بھاری مقدار میں چرس اور غیر ملکی ولائتی شراب برآمد کر لی، واقعات کے مطابق ایس ڈی پی او ملک طاہر مجید کی ہدایت پر تھانہ سٹی بورے والا کے ایس ایچ او نے اطلاع پر گزشتہ روزپولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ منشیات فروش فیاض احمد سکنہ وڑائچ ٹائون کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 1500گرام چرس برآمد کر لی، دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ گلشن نور میں بھی انہوں نے ایک مکان کرایہ پر لے کرغیر ملکی ولائتی شراب کا اڈہ بنایا ہوا ہے ،ملزم کی نشاندہی پر وہاں چھاپہ مارا تو مکان کے اندر 132بوتل غیر ملکی ولائتی شراب موجود تھی جسے پولیس نے قبضہ میں لے کر ملزم کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں۔