
پاکستان نے بابر کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے ،جو پانی اور خشکی پر ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت کا حامل ہے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’آئی ایس پی آر‘ کے مطابق بابر کروز میزائل میں جدید ترین نیوی گیشن سسٹم نصب ہے ، یہ 700 کلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کروز میزائل نچلی پرواز کے ساتھ مختلف وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق صدر ، وزیراعظم ،جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ،تینوں افواج کے سربراہ نے کروز میزائل کے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں کو مبارک باد پیش کی ہے ۔




