میانوالی کا نوجوان مادر وطن کی حفاظت کرتے شہید

میانوالی عبدالقیوم خان نیازی

میانوالی ۔۔میانوالی کاایک اورسپوت اعجازنیازی مادروطن پرقربان ۔شہید کی نمازجنازہ آج آبائی علاقے مہارانوالہ میں اداکردی گئی۔نمازجنازہ میں پاک آرمی کیطرف سے کرنل محبت خان نیازی اورانکی ٹیم کی شرکت ۔۔نمازجنازہ کےبعد شہید کوپورے فوجی اعزازکیساتھ سپردخاک کردیاگیا۔شہیدکوسپردخاک کرنےکےبعد قبرپرپاک آرمی کی طرف سے گن سیلیوٹ اورگن فائرنگ کی گئی ۔

قبرپرچیف آف آرمی سٹاف سمیت مختلف یونٹس اورافسران کیطرف سے پھولوں کے سوینئررکھےگئے ۔شہید اعجازنیازی کاآبائی تعلق میانوالی کےعلاقہ مہارانوالہ سےتھا۔شہیدپاک آرمی کی انجینئرکورسےتھااورگلگت میں شہیدھوئے تھے ۔