وفاقی وزیر سمجھ کر گاری پر گندے انڈوں کی بارش

پسرور …. بڈیانہ کے نوجوان عاشقان رسول نے زاہد حامد فیڈرل منسٹر لاء کی گاڑی سمجھ کر اس پر گندے انڈوں ٹماٹروں کی بارش کر دی اور شیشے توڑ ڈالے
تفصیل کے مطابق سیالکوٹ سے پسرور آنیوالی ایک سفید کلر کی پراڈو جس میں سفید بالوں والا شخص سوار تھا بڈیانہ میں موجود نوجوان عاشقان رسول کھڑے تھے کہ اچانک جب انکی نظر اس گاڑی پہ پڑی تو انہوں زاہد حامد سمجھ کر گاڑی پر گندے انڈوں ٹماٹروں کی بارش کر دی یہی نہیں بلکہ گاڑی کے شیشے تک توڑ ڈالے اور موجوان فرار ہوگئے بعد ازاں پتہ چلا کہ نہ وہ زاہد حامد تھا اور نہ اسکی گاڑی اس معاملہ پر تھانہ بڈیانہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے .
ذرائع