پسند کی شادی ، لاہور پیشی پر آیا نو جوان دہشت گردوں کی فائرنگ سے قتل

لاہور: سیشن کورٹ کے دروازے کے قریب نامعلو آ فراد نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق سیشن کورٹ میں صبح سویرے تین موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا۔ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

مقتول کی شناخت بلال عظیم کے نام سے ہوئی جو مغلپورہ کا رہائشی تھا۔ بلال ایڈیشنل سیشن جج شاہد بیگ کی عدالت میں پسند کی شادی کے کیس کے سلسلے میں پیشی پر آیا تھا۔

سیشن جج لاہور نے عدالتے کے دروازے پر فائرنگ اور ایک شخص کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پولیس اہلکاروں سے رپورٹ طلب کرلی۔…