چینی فضائیہ کی جاپان کے قریب فضائی مشقیں، کشیدگی بڑھ گئی

بیجنگ:چین کی جانب سے جاپان کی سرحد کے قریب فضائی مشقوں سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے، ایک بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان نے الزام عائد کیا ہے کہ چینی فضائیہ نے جاپان کے اوکیناوا جزائر کے قریب پیش آنے والے دو خطرناک واقعات میں جاپانی فوجی طیاروں کو ریڈار کے نشانے پر لیا جبکہ چین نے اس الزام کی تردید کی ہے۔
رپورٹس کے مطابق وزیراعظم سانی تاکاچی کا کہنا ہے کہ ریڈار کا اس طرح نشانہ بنانا ایک خطرناک عمل ہے اس انتہائی افسوس ناک واقعے پر چین سے باضابطہ طور پر احتجاج بھی کیا گیا ہے۔تاہم جاپان کے وزیراعظم سانی تاکاچی نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ریڈار کا اس طرح نشانہ بنانا ایک خطرناک عمل ہے جو طیاروں کی محفوظ پرواز کے لیے ضروری حد سے تجاوز کر گیا اور اس انتہائی افسوس ناک واقعے پر چین سے باضابطہ طور پر احتجاج بھی کیا گیا ہے۔
دوسری جانب ترجمان چینی بحریہ کے مطابق جاپانی طیارے آبنائے میاکو کے مشرق میں باضابطہ اعلان کردہ کیریئر سے اڑان بھرنے کی تربیت میں مصروف چینی بحری بیڑے کے قریب آئے اور خلل ڈالتے رہے۔جاپان بہتان تراشی اور بدنام کرنے کا سلسلہ بند کرے اور اگلے مورچوں پر کیے جانے والے اقدامات پر قابو رکھے۔