
ڈولفن سکواڈ کی کاروائی،گلشن راوی سے متحرک ڈکیت گینگ کا سرغنہ گرفتار۔
ڈاکو اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والے شہری ڈاکٹر عمر سلطان کو گن پوائنٹ پر لوٹ رہا تھا۔
ڈولفن ٹیم نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
گرفتار ہونے والا ڈاکو شیراز عرف” چھ فٹا گینگ ” کے نام سے مشہور ہے۔
ڈاکوسے گن پوائنٹ پر چھینی گئی 25000نقدی و پسٹل برآمد۔ ہوا ہے
ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے ،جس کے خلاف ڈکیتی ،چوری اور راہزنی کے 27سے زائد مقدمات درج ہیں۔
ملزم مزید کاروائی و تفتیش کے لیے تھانہ گلشن راوی کے حوالے۔



