جنرل الیکشن کی طرح تحریک انصاف بلدیاتی الیکشن میں بھی کلین سویپ کرے گی

کارکنان نے خوف کے بت توڑتے ہؤے قیدی 804 عمران خان زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے کاغذات نامزدگی جمع کروائے
ہمارا انتخابی منشور بھی عمران خان کی رہائ اور عوامی فلاح و بہبود ہی ہوگا، ریجنل صدر عامر مغل

اسلام آباد (نیوزرپورٹر) ریجنل صدر عامرمغل نے کہاہے کہ تحریک انصاف اسلام آباد کے کارکنان نے کاغذات نامزدگی جمع کروانے میں ہی میدان مار لیاہے آج ڈسٹرکٹ صدر سہیل ستی کی قیادت میں کارکنان نے خوف کے بت توڑتے ہؤے قیدی 804 عمران خان زندہ باد کے نعرے لگاتے ہؤے بلدیاتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروائے
عامرمغل نے کہا کہ تمام تر جبر و ظلم و فسطائیت کے باوجود کارکنان نے بڑی تعداد میں کاغذات نامزدگی جمع کروائے اور پوری 125 یونین کونسلز میں کثیر تعداد میں کاغذات جمع ہؤے
ن لیگ نے شکست کے خوف سے قانون میں تبدیلی کرتے ہؤے بلدیاتی الیکشن کو تین حصوں میں تقسیم کر دیا ہے پہلے مرحلے میں ایک یونین کونسل سے 9 جنرل کونسلر منتخب ہوں گے، دوسرے میں چار کونسلر اور پھر تیسرے مرحلے میں 13 کونسلر ملکر چیئرمین اور وائیس چیئرمین کو منتخب کریں گے یہ ترامیم جیتے ہؤے کونسلرز کو دباؤ اور لالچ کے ذریعے حکمران جماعت کو ووٹ ڈالنے کیلئے متعارف کروایا گیاہے
عامرمغل نے کہا اس سب کے باوجود جنرل الیکشن کی طرح تحریک انصاف بلدیاتی الیکشن میں بھی کلین سویپ کرے گی۔ اور قیدی 804 عمران خان کے عوامی خدمت اور فلاح کے نظرئیے اور وژن کے مطابق الیکشن میں کلین سویپ کرے گی
کارکنان کا اصل مقصد عمران خان رہائ تحریک میں ہمیشہ ہراول دستے کالردار ادا کرنا ہی ہے اور ہمارا انتخابی منشور بھی عمران خان کی رہائ اور عوامی فلاح و بہبود ہی ہوگا۔
عامرمغل نے اس موقع پر بھرپور محنت کے ذریعے دن رات محنت کرکے تینوں حلقوں میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے پر اسلام آباد کی تنظیم کو خراج تحسین بھی پیش کیا