معیشت والے وزیر نے معیشت کا دھواں نکال دیا ،دنیا میں پیٹرول خوار ہورہا ہے پاکستان میں لوگ پیٹرول کیلئے خوار ہو رہے ہیں
کراچی میں بجلی کی صورتحال خراب ہے، ریلوے کے وزیر نے نوے سے زائدحادثے کروا دیئے،وزیرخارجہ بتائیں کشمیر کہاں گیا،قومی اسمبلی میں اظہار خیال

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رکن اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے اپنی حاضر جوابی سے ایوان کو محظوظ اور حکومت کو پریشان رکھا۔انہوں نے کہا کہ ریلوے کے وزیر نے نوے سے زائدحادثے کروا دیئے ،وزیر خوراک نے آٹا غائب کروا دیا ،معیشت والے وزیر نے معیشت کا دھواں نکال دیا ،دنیا میں پیٹرول خوار ہورہا ہے پاکستان میں لوگ پیٹرول کیلئے خوار ہو رہے ہیںکراچی میں بجلی کی صورتحال خراب ہے ۔وزیر ہوابازی نے پی آئی اے بند کر ادی،معیشت والے نے معشیت کا دھواں نکال دیا وزیر صحت نے ادویات مہنگی کرا دیں،وزیرخارجہ بتائیں کشمیر کہاں گیا،میرا کراچی سے تعلق ہے اور ادھر بجلی کا بڑا مسئلہ ہے ایک طوفان ہے جو کسی وقت بھی کھڑا ہو سکتا ہے،وزیر ہوا بازی نے ایئرسروس معطل کرا دیانڈسٹری کا بھٹہ بھٹا دیا،وزیر خارجہ بتائیں کشمیر کہاں ہیںوزیر تعلیم نے ایچ ای سی کے فنڈز ختم کردئیے۔




