مسلم لیگ (ن) محض ایک جماعت نہیں بلکہ ایک نظریہ ہے،انجم عقیل خان

پارٹی کارکن ہماری اصل طاقت ،ان شاء اللہ مسلم لیگ (ن) پاکستان کو ترقی اور وقار کی منزل تک لے جائے گی

اسلام آباد(سٹی رپورٹر) اسلام آباد سے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) محض ایک جماعت نہیں بلکہ ایک نظریہ ہے.یہ قائدِ اعظمؒ کے وژن اور اقبالؒ کے خواب کی عملی تعبیر ہے.ہم نعروں نہیں، کارکردگی کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔ان خٰیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پاکستان مسلم لیگ ن کے 33 ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا.
تقریب میں دیگر کے علاوہ رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان ، وفاقی وزیر احسن اقبال ، وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری ، چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ راجہ خرم نواز ، ایم این اے فرح ناز اکبر کارکنان ، ورکز اور خواتین کی کثیر تعداد شریک ہوئی .
رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے تقریب میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) محض ایک جماعت نہیں بلکہ ایک نظریہ ہے۔مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ وعدوں کو نتائج میں بدلا ہے . انہوں نے کہا موٹرویز، سی پیک اور جدید انفراسٹرکچر مسلم لیگ (ن) کی پہچان ہیں۔یہ منصوبے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرتے ہیں.انجم عقیل خان نے کہا کہ ایٹمی دھماکوں کا فیصلہ قومی غیرت اور خودمختاری کی علامت ہے۔نواز شریف نے دباؤ نہیں، پاکستان کو ترجیح دی۔نوجوانوں کے لیے تعلیم، روزگار اور آئی ٹی مواقع ہماری ترجیح ہیں۔یہی وژن پاکستان کو مستقبل کی معیشت بناتا ہے انہوں نے کہا مسلم لیگ (ن) نفرت نہیں، برداشت اور شائستگی کی سیاست کرتی ہے۔ہم اتحاد اور استحکام پر یقین رکھتے ہیں.انہوں نے کہا پارٹی کارکن ہماری اصل طاقت ہیں۔ان شاء اللہ مسلم لیگ (ن) پاکستان کو ترقی اور وقار کی منزل تک لے جائے.