
لاہور……. کینٹ ڈویژن پولیس نے مختلف کاروائیوں کے دوران 29 پتنگ بازوں کو پتنگ بازی کے سامان سمیت گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے تفصیلات کے مطابق
ایس پی کینٹ شہباز الہی کی ہدایت پر پتنگ بازوں کیخلاف کریک ڈاؤن کےفیکٹری ایریا پولیس نے کارواٸی کرتے ہوئے 26پتنگ باز نعمان, شاہد, وسیم, اکرام, قاسم اور عمیر وغیرہ جبکہ باٹا پور پولیس نےپتنگ بازی کرنے والے عاشق ۔حبیب اور رضوان کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے پتنگیں اور ڈور برآمد کر کے ملزمان کے خلاف کائیٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمات درج کر لیے.




