G7/2 شادی والے گھر میں سلنڈر دھماکہ 6 افراد دم توڑ گئے

جاں بحق ہونے والوں میں دلہا دلہن بھی شامل،8 زخمیوں میں سے دو کی حالت نازک
دھماکے سے کمرے کی چھت مکمل طور پر اڑ گئی ، ارد گرد کے گھروں کو بھی نقصان پہنچا


اسلام آبادتھانہ آبپار کے علاقے جی سیون ٹو میں شادی والا گھر اچانک ماتم کدھ میں بدل گیا جب اچانک سلنڈر پھٹنے سے ایک کمرے کی چھٹ اڑ گئی اور ارد گرد کے گھروں کو بھی نقصان پہنچا، حادثے میں چھ افراد جاں بحق جبکہ آٹھ زخمی ہو گئے زخمیوں میں دو کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے۔ حادثے میںدلہا دلہن بھی ہلاک ہو گئے ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق سلنڈر دھماکے سے عمارت گرگئی، ملبے تلے دب کر 8 افراد زخمی بھی ہوئے، زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق گھر میں شادی کا فنکشن جاری تھا کہ سلنڈر دھماکا ہوگیا جس سے 4 گھر متاثر ہوئے۔
پولیس کے مطابق رات دو بجے کے قریب گھر میں دھماکہ ہوا جب شادی کی تقریبات جاری تھیں ۔پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں کیں۔ تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ آٹھ زخمیوں میں سے دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ ہلاک وزخمی ہونے والے زیادہ تر افراد کا تعلق مسیح برادری سے ہے.