پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے، عامر صدیقی


راولپنڈی( جنرل رپورٹر) حکمرانوں نے غریب کے منہ سے آخری نوالہ بھی چھین لیامہنگائی کی چکی میں پسی عوام پرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ظلم و نا انصافی ہے ان خیالات کا اظہار سابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق امیدوار صدر ترقی پسند فلاحی تنظیم محمد عامر صدیقی نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ غریب کش حکومت نے ایک بار پھر اپنی عیاشیوں اور لوٹ مار کو ختم نہیں بلکہ غریب کو ہی ختم کرنے کی روش اپنا رکھی ہے اشیائے خوردونوش ،بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںکے دھماکے نے عوام کی خوشیاں چھین لیں ایک ماہ میں دو بار اضافہ ظلم نہیں تو کیا ہے حالیہ اضافہ کسی طور قابل قبول نہیں اسے واپس لیا جائے عامر صدیقی نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پہلے ہی کئی قسم کے ٹیکسوں کے ذریعے غریبوں کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے ملک میں کرپشن ، اقرباء پروری ،لوٹ مار کا بازار گرم ہے جس کا خمیازہ غریب عوام کو مہنگی بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی صورت میںبھگتنا پڑتا ہے حالانکہ اس اضافہ سے ہی مہنگائی کا طوفان آتا ہے جو غریبوں کو بہا لے جاتا ہے مہنگائی ، بیروزگاری نے عام آدمی کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے اور خودکشیوں میں اضافہ کا سبب بن رہی ہے جبکہ نا اہل این آر او کے نام پر عوام کو بیوقوف بنا رہے ہیںعامر صدیقی نے کہ کہ نا اہل اداروں کو بے توقیر کر رہے ہیں قیمتوں میں حالیہ اضافہ ظلم و ناانصافی ہے حکومت بجلی، گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ آئی ایم ایف کے مفادات کے تحفظ کیلئے ہے ہم حکومت کے ان اقدامات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔