ایران پر امریکا اسرائیل کے حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں
ایران کی خودمختاری، سکیورٹی اور جغرافیائی سالمیت کے دفاع کی حمایت کرتے ہیں،چینی وزیر خارجہ
بیجنگ :ایک ایسے وقت میں جب کہ ایران ہر طرف سے مشکلات میں گھرا ہوا ہے چین نے امریکی مخالفت کو نظر انداز کرتے ہوئے ایک با ر پھر ایران کی واضح اور غیر متزلزل حمایت کا اعلان کیا ہے۔
چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے گفتگو میں کہا کہ چین ایران کی خودمختاری، سکیورٹی اور جغرافیائی سالمیت کے دفاع کی حمایت کرتا ہے۔
چینی سرکاری میڈیا کے مطابق بیجنگ نے زور دیا کہ ایران کی قومی خودمختاری، سکیورٹی اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جانا چاہیے اور خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکنا ضروری ہے۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ کے مطابق ایران پر امریکا اسرائیل کے حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، چین کو لڑائی پھیلنے سے متعلق گہری تشویش ہے۔ترجمان نے بتایاکہ فریقین فوجی آپریشنز روکیں، لڑائی کے پھیلا سے بچیں، چین بین الاقوامی تعلقات میں طاقت کیاستعمال کی مخالفت کرتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔




