اسلام آبادچین پاکستان اقتصادی راہداری سی پیک کے مغربی الائنمنٹ کے 292 کلومیٹر طویل چار لین پر مشتمل ہکلہ ڈی آئی خان موٹر وے ایم 14 کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے جبکہ منصوبے کی تکمیل رواں مالی سال کے آخر میں جون تک متوقع ہے۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی ،این ایچ اے کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سی پیک کے مغربی الائنمنٹ کے 292 کلومیٹر طویل چار لین پر مشتمل موٹر وے پر تعمیراتی کام پانچ حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت موٹر وے کے یارک رحمانی خیل حصے پر 93.6 فیصد عملی پیشرفت ہوچکی ہے یہ ٹھیکہ میسرز این ایل سی کو سونپا گیا ہے اس حصے پر کام کا آغاز جولائی 2017 میں ہوا تھا۔رحمانی خیل کوٹ بلیاں سیکشن کے بارے میں انہوں نے کہا کہ جائنٹ وینچر کے تحت اس حصے کا کام میسرز ایس کے بی اور کے این کو سونپا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سیکشن کو دو پیکیجوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور اب تک پیکیج 1 پر تقریبا 91.6 فیصد عملی پیشرفت ہوچکی ہے جبکہ پیکیج۔ II پر تقریبا 94.5 فیصد کام مکمل ہے۔ اس سیکشن پر کام جولائی 2017 میں شروع ہوا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ کوٹ بیلیاں- تراپ سیکشن کا معاہدہ میسرز ایف ڈبلیو او کو دیا گیا اور اس کا کام اکتوبر 2016 میں شروع ہوا اور اب تک 88 فیصد پیشرفت ہوچکی ہے۔تراپ پنڈی گھیب سیکشن کا معاہدہ میسرز لیمک اور زیڈ کے بی کو جوائنٹ وینچر پر دیا گیا اور اس کا کام نومبر 2016 میں شروع ہوا تھا اور اب تک 66.3 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔پنڈی گھیب ہکلہ سیکشن کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اب تک اس سیکشن پر 60.9 فیصد پیشرفت ہوچکی ہے۔
Related Posts

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج محسن اختر کیانی کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ایک اور شکایت دائر
- Rizwan Malik
- November 24, 2023
- 0
جسٹس کی 15 سے زائد غیر منقولہ جائیدادیں ہیں،اپنے عزیزوں کو فائدہ پہنچاتے ، اے کیو ایسوسی ایٹس کے وکلاء کو نواز رہے ہیں متاثرین […]
سیالکوٹ میں دھند ، نظام زندگی مفلوج ، پروازیں تاخیر کا شکار
- Rizwan Malik
- November 8, 2017
- 0
سیالکوٹ اور گردونواح میں سموگ کیوجہ سے حد نگاہ صفر رہ گئ ہے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش نہ ہونے کے باعث نومبر […]

عمران خان کا چیف الیکشن کمشنر کیخلاف جوڈیشل ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ
- Rizwan Malik
- July 31, 2022
- 0
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف جوڈیشل ریفرنس دائر […]
