امریکہ اور اسرائیل کے علاوہ مہذب دنیا کے تمام ممالک اس جنگ کے فوری خاتمے کے حق میں ہیں
اسلام آبادجی سیون ممالک کے رہنمائوں نے بھی ٹرمپ سے ایران جنگ فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق دنیا کی بڑی معیشتوں کے گروپ G7 کے رہنماں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ایران کے ساتھ جاری جنگ فوری ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور آبنائے ہرمز کو محفوظ بنانے پر زور دیا ہے۔
جی سیون رہنماں کے اجلاس کے دوران صدر ٹرمپ نے دعوی کیا کہ ایران جلد ہتھیار ڈالنے کے قریب ہے اور موجودہ حالات میں جنگ زیادہ دیر جاری نہیں رہ سکے گی۔انہوں نے کہا کہ ایران کے پاس اب ایسا کوئی اعلی سرکاری عہدیدار باقی نہیں رہا جو باضابطہ طور پر ہتھیار ڈالنے کا اعلان کر سکے۔
صدر ٹرمپ نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز کی صورتحال پہلے کے مقابلے میں بہتر ہو رہی ہے اور تجارتی جہازوں کو اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر دینی چاہئیں، عالمی تجارت کے لیے اس اہم سمندری راستے کو ہر صورت محفوظ بنانا ضروری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ بحران کا مکمل اور مستقل حل نکالنا ہوگا تاکہ آئندہ چند برسوں میں ایران کے ساتھ دوبارہ جنگ جیسی صورتحال پیدا نہ ہو۔
دوسری جانب جی سیون ممالک نے خطے میں استحکام برقرار رکھنے اور عالمی تجارتی راستوں کی حفاظت کے لیے مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
یاد رہے کہ امریکہ اور اسرائیل کے علاوہ مہذب دنیا کے تمام ممالک اس جنگ کے فوری خاتمے کے حق میں ہیں ۔


