متاثرین جنگ سے گہری ہمدردی ہے امداد کا مقصد جنگ سے متاثرہ عوام کی مشکلات کم کرنا ہے ،چینی وزارت خارجہ
بیجنگ:چین نے ایران پر اسرائیلی اور امریکی حملے سے متاثر ہونے والے ممالک جن میں خود ایران، اردن، لبنان اور عراق شامل ہیں کیلئے ہنگامی انسانی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ چین مشرق وسطی میں جاری جنگ کے دوران ایران، اردن، لبنان اور عراق کے لیے ہنگامی انسانی امداد فراہم کرے گا۔ چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امداد کا مقصد متاثرہ عوام کی مشکلات کم کرنا ہے، چین خطے میں انسانی بحران پر تشویش اور متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کر تا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ چین جنگ بندی اور خطے میں امن کے لیے کوششیں جاری رکھے گا،خطے میں بڑھتے انسانی بحران کو روکنا عالمی ترجیح ہونی چاہیے۔
چینی وزارت خارجہ کے مطابق مذاکرات اور سفارتکاری ہی مسائل کا واحد حل ہیں۔




