چیچہ وطنی کے نواحی گائوں31گیارہ ایل گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میں غریب خاندان کا بچہ عبید ولد مشتاق نائی جوکہ پانچویں کلاس کا طالب علم ہے ۔جوبیمار ہونے کی وجہ سے سکول نہ جاسکا۔ اگلے روزسکول حاضر ہونے پر سکول ٹیچر محمد سلیم نے کہا کہ 10روپے جرمانہ لیکر آئو ۔ جوکہ بچہ ادا نہ کرسکا کیونکہ بچے کے والدین انتہائی غریب ہیں ۔ جرمانہ نہ ملنے پر ٹیچر محمد سلیم نے بچے کو بہیمانہ طریقے سے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔ بچے کے جسم کے پچھلے حصے پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں ۔ جب متاثرہ بچے کے بھائی محمد زبیر شام کو گھر آیا تو اس نے اپنے بھائی اور والدین کو تشدد کے متعلق بتایا جس پر متاثرہ بچے کے بھائی نے میڈیا ٹیم کو کال کی ۔بھائی نے کہا کہ میرا چھوٹے بھائی کو بخار تھا جس کی وجہ سے وہ سکول حاضر نہ ہوسکا ۔ جب وہ سکول گیا تو سکول ٹیچر نے اسے کہا کہ دس روپے جرمانہ ادا کرو۔ ہم بہت غریب ہیں محنت مزدوری کرکے کماتے ہیں میرا بھائی جرمانہ ادانہ کرسکا جس پرٹیچر محمد سلیم نے میرے بھائی پر تشدد کیا ۔ جو کہ ہمارے ساتھ انتہائی سراسر زیادتی ہے ۔ ہمارا وزیر اعلی پنجاب ، کمشنر ڈویژن ساہیوال ، ڈی سی ساہیوال ، محکمہ ایجو کیشن کے اعلی افسران بالا سے مطالبہ ہے کہ اس واقع کو فی الفور نوٹس لیا جاءے اور ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔
Related Posts

ایشین چیمپئن شپ میں تاریخی فتح پر والی بال ٹیم کےلئے کیش ایوارڈ کا اعلان
- Rizwan Malik
- July 20, 2025
- 0
پی ایس بی کی جانب سے کھلاڑیوں اور کوچنگ سٹاف کے لیے مجموعی طور پر 82 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی ہے تھائی لینڈ […]
چینی سرمایہ کاروں کی خیبر پختونخوا میں مائنز اینڈ منرلز، ٹور ازم اور فارما سیوٹیکل سیکٹر میں سرمایہ کاری کی یقین دہانی
- Rizwan Malik
- September 29, 2019
- 0
اسلام آباد۔:خیبر پختونخوا بورڈ آف انویسٹمنٹ کے چیف آپریٹنگ آفیسر(سی ای او) حسن داؤد بٹ نے کہا ہے کہ چینی سرمایہ کاروں نے خیبر پختونخوا […]

قومی اسمبلی کے بعد سینٹ نے بھی آرمی ترمیمی ایکٹ کی اتفاق رائے سے منظوری دے دی
- Rizwan Malik
- January 8, 2020
- 0
قومی اسمبلی کے بعد سینٹ نے بھی آرمی ترمیمی ایکٹ کی اتفاق رائے سے منظوری دے دی وزیر دفاع پرویز خٹک نے بل ایوان میں […]
