صر ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کئے گئے دس نکات کو مذاکرات کے لئے قابل عمل قراردیا
فریقین نے دو ہفتوں کے لئے ایک دوسرے پر حملے روکنے کا اعلان کر دیا جنگ بندی لبنان میں بھی ہوگی
ایران کا آبنائے ہرمز کو دو ہفتوں کے لئے مکمل کھولنے کا اعلان تیل کی عالمی قیمتوں میں تئیس فیصد کمی
فریقین کے درمیان باضابطہ مذاکرات دس اپریل کو اسلام آباد میں ہوں گے جو دوہفتے جاری رہیں گے
دنیا کو تباہی سے بچانے پر عالمی میڈیا اور ماہرین پاکستان کے شکر گزار امریکہ اور ایران بھی فیس سیونگ ملنے پر پاکستان پر خوش
وزیراعظم شہباز شریف نے رات ساڑھے بارہ بجے اور صدر ٹرمپ نے اپنی ڈیٹ لائن کے خاتمے سے ڈیڑھ گھنٹہ قبل دنیا کوامن کی خوشخبری سنائی
ایران امریکہ سمیت دنیا بھر میں عوام امن کی خوشی میں سڑکوں پر نکا آئے اور امن کے حق میں نعرے لگائے
عالمی میڈیا میں یہ خیال کیا جارہا ہے کہ پاکستان نے تیسری عالمی جنگ کو روکا اور دنیا پر احسان عظیم کیا ہے
پاکستان کی خاموش اور موثر سفارتکاری پر دنیا کا وزیراعظم شہباز شریف اور جنرل عاصم منیرکو خراج تحسین
اسلام آباد(رپورٹ : محمدرضوان ملک) پاکستان کی خاموش اور موثر سفارتکاری آخر رنگ لے آئی اور امریکہ اور ایران دو ہفتوں کے لئے عارضی جنگ بندی پر رضامند ہو گئے ہیں دنیا کو امن مبارک ہو۔ گو یہ امن بظاہر عارضی ہے لیکن امید ہے کہ یہ عارضی جنگ بندی مستقل جنگ بندی میں تبدیل ہو جائے گی۔اسرائیل اور لبنان بھی جنگ بندی میں شامل ہیں۔
مستقل جنگ بندی کے حوالے سے فریقین کے درمیان دس اپریل سے دو ہفتوں کے لئے فریقین کے درمیان مذاکرات ہوں گے ان مذاکرات کی میزبانی اسلام آباد کرے گا۔
دنیا کو تباہی سے بچانے پر عالمی میڈیا اور ماہرین پاکستان کے شکر گزار ہیں اور اس کا برملا اظہار بھی کر رہے ہیں امریکہ اور ایران بھی فیس سیونگ ملنے پر پاکستان پر خوش ہیں۔ خاص طور پر امریکی صدر ٹرمپ کے بیانات نے دنیا کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا تھا اور خیال کیا جارہا ہے کہ پاکستان نے تیسری عالمی جنگ کو روکا ہے۔ جنگ بندی کا اعلان ہوتے ہی ایران امریکہ سمیت دنیا بھر میں عوام امن کی خوشی میں سڑکوں پر نکا آئے اور امن کے حق میں نعرے لگائے اور پاکستان اور وزیراعظم شہبازشریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے اظہار تشکر کیا جارہا ہے کہ انہوں نے دنیا کو تیسری عالمی جنگ سے بچایا ہے۔
ایران آبنائے ہر مز سے گزرنے والے جہازوں سے ٹیکس لے گا اور اس رقم کو ایران میں انفراسٹریکچر کی بحالی پر خرچ کیا جائے گا۔
پاکستان کی کامیاب سفارت کاری فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کی کوششیں رنگ لے ائی ہیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر بمباری دو ہفتوں کے لیے روکنے کا اعلان بھی سامنے ایا ہے پاکستان سلسلے میں خاموش سفارتکاری کرتا رہا اور اج پاکستان کو بڑی کامیابی ملی جب فریقین نے جنگ بندی کا اعلان کیا۔وزیراعظم وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی اس کوششوں میں شامل رہے اور ان کوششوں کے نتیجے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر بمباری دو ہفتوں کے لیے روکنے کا اعلان کر دیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے بارہ بجے کہا کہ یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہے کہ ایران اور امریکہ نے فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے ایران اور امریکہ نے لبنان اور دیگر مقامات پر بھی فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی فوری طور پر نافض العمل ہے اس دانشمندانہ اقدام کا گرم جوشی سے خیر مقدم کرتے ہیں وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کی قیادت کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں بات چیت کے لیے ان کے وفود کو جمعہ 10 اپریل کو اسلام اباد میں مدعو کیا گیا ہے پوری امید ہے کہ اسلام اباد مذاکرات پائیدار امن کے حصول میں کامیاب ہوں گے ہم انے والے دنوں میں مزید اچھی خبریں شیئر کرنے کے بھی خواہش مند ہیں۔
ایران کی پوری تہذیب ایک رات میں ختم کرنے کی دھمکی کے بعد امریکی صدر نے اپنی دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونے سے ڈیڑھ گھنٹہ پہلے یعنی پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے تین بجے ایران پر بمباری دو ہفتوں کے لیے روکنے کا باقاعدہ اعلان کیا اور انہوں نے کہا کہ ایران پر حملے دو ہفتوں کے لیے معطل کرنے پر متفق ہوں یہ دو طرفہ جنگ بندی ہوگی اس شرط کے ساتھ کہ ایران ابنائے ہرمز کو مکمل فوری اور محفوظ طریقے سے کھولنے پر امادہ ہو جائے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل منیر کے ساتھ گفتگو ہوئی پاکستانی قیادت کی درخواست پر ایران پر حملے معطل کرنے پر رضامند ہوا میں سمجھتا ہوں کہ یہ قابل عمل بنیاد ہے جس پر بات چیت ہوگی ہم پہلے ہی تمام عسکری اداف حاصل کر چکے ہیں بلکہ ان سے اگے بڑھ چکے ہیں مشرق وسطی میں امن سے متعلق حتمی معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں ہمیں ایران کی جانب سے 10 نکاتی تجویز موصول ہوئی ہے ہمارا ماننا ہے کہ یہ مذاکرات کے لیے ایک قابل عمل بنیاد فراہم کرتی ہے ماضی کے تقریبا تمام متنازع نکات پر امریکہ اور ایران کے درمیان اتفاق ہو چکا ہے دو ہفتوں کا عرصہ اس معاہدے کو حتمی شکل دینے اور مکمل کرنے میں مددگار ثابت ہوگا صدر ٹرمپ نے ایرانی وزیر خارجہ عباس رافچی کا بیان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ری پوسٹ بھی کیا۔
ایرانی میڈیا نے کہا ہے کہ ایران مخالف بیان بازی سے ٹرمپ کی ذلت آمیز پسپائی ہوئی ہے ٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کے لیے ایران کی شرائط کو قبول کر لیا ہے مخصوص شرائط کے ساتھ دو ہفتے کی جنگ بندی کی گئی ہے ایران نے پاکستان کی دو ہفتے کی جنگ بندی کی تجویز کو قبول کر لیا ہے ایران کے نئے سپریم لیڈر نے جنگ بندی کی منظوری دی ہے۔
اسرائیل نے بھی عارضی جنگ بندی سے اتفاق کر لیا ہے اسرائیلی میڈیا اور وائٹ ہاؤس کے عہدے داروں نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے جہاں امریکہ اور ایران نے اتفاق کیا ہے وہیں اسرائیل نے بھی عارضی جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے اسرائیلی میڈیا اور وائٹ ہاؤس عہدے داروں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اسرائیل نے بھی عارضی جنگ بندی سے اتفاق کر لیا ہے ۔ اسرائیلی میڈیا اور وائٹ ہاؤس افیشلز کی جانب سے اب اس بات کی تصدیق ہو چکی ہے کہ اسرائیل نے بھی عارضی جنگ بندی سے اتفاق کر لیا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران پر حملے رک گئے تو ایران بھی حملے روک دے گا ایرانی فوج سے رابطے کے ساتھ ابنائے رموز سے دو ہفتے تک محفوظ ٹرانزٹ ممکن ہو سکے گی ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل نے جنگ بندی معاہدے کی توثیق کر دی ہے۔
صدر ٹرمپ کا ابھی یہ بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ چین نے بھی اس جنگ بندی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق اس وقت امریکہ اور ایران سمیت دنیا بھر میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے ہیں اورامن کے حق میں نعرے لگائے اور پاکستان کا شکریہ ادا کر رہے ہیں




