تیسری بیوی گوری سپراٹ بالی ووڈ کے سپر اسٹارعامر خان کی 25 سال پرانی دوست ہیں
شادی کی سادہ مگر پروقار تقریب میںعامر خان اور گوری کے بچوں نے بھی شرکت کی
ممبئی: بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان آج اپنی دیرینہ دوست گوری سپراٹ کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ گوری سے یہ ان کی تیسری شاد ی ہے .میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی میں ان کی رہائش گاہ پر سادہ اور محدود تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب میں ملک کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی، جن میں امبانی خاندان، معروف ہدایتکار اشوتوش گوواریکر اور دیگر فلمی شخصیات شامل تھی
۔شادی کی تقریب سادہ انداز میں گھر پر رجسٹرڈ نکاح کی صورت میں منعقد ہو ئی ، جس کے بعد قریبی افراد کے لیے مختصر ظہرانے کا اہتمام کیا گیا.
۔ذرائع کے مطابق شادی کی تقریب کو نجی رکھا گیا جس میں تقریباً 100 سے 150 قریبی عزیز و اقارب اور دوستوں کو مدعو کیا گیا تھا۔ عامر خان کے بچے جنید خان، ایرا خان اور آزاد راؤ خان بھی تقریب میں شریک تھے جبکہ گوری اسپرٹ کا بیٹا بھی اس موقع پر موجود تھا.

یہ شادی عامر خان کی زندگی کا نیا باب ہے۔ اس سے قبل وہ رینا دتہ سے 1986 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، جن سے ان کے دو بچے ہیں، تاہم 2002 میں علیحدگی ہو گئی۔ بعد ازاں انہوں نے 2005 میں کرن راؤ سے شادی کی، جو 2021 میں ختم ہوئی، تاہم دونوں اپنے بیٹے کی مشترکہ پرورش جاری رکھے ہوئے ہیں۔




