G14/1 کرپشن کیس ،ڈی سی سمیت3 ملزمان کی ضمانت منسوخ

ہائی کورٹ سے تینوں ملزمان کی ضمانت منسوخ ہونے کے بعدتحصیلدار کی گرفتاری کیلئے چھاپےمارے جارہے ہیں

اسلام آباد (نیوز رپورٹر )فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ فائونڈیشن اہلکاروں کے جی چودھ ون میں میں 41کروڑ روپے کی کرپشن کرنے کے مقدمہ میں ملوث ڈپٹی کمشنر سمیت تین ملزمان کی بعد از گرفتاری ضمانت منسوخ کر دی گئی ہے جبکہ کرپشن میں ملوث تحصیلدار کو کیس میں نامزد کرتے ہوئے اس کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے نے چھاپے مارنا شروع کردیئے ہیں.
ملزمان ڈپٹی کمشنر فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ فائونڈیشن یاسر قیوم‘ عبید اسحاق‘ رفیق سمیت دیگر ملزمان کے خلاف 41 کروڑ روپے کی کرپشن کرنے کے الزام میں مقدمہ نمبر72/25 درج کیا گیا تھا جس کے بعد مذکورہ بالا ملزمان کو گرفتار کرلیا جنہوں نے دیگرملزمان جن میں نائب تحصیلدار عرفان ڈوگر بھی شامل ہے کو ایف آئی اے نے مقدمہ میں نامزد کردیا ہے.
یاد رہے کہ مزکورہ ملزمان بالا کو ایف آئی اے نے پہلے گرفتار کیا تھا جبکہ ان کی ضمانتیں سپیشل جج سنٹرل کی عدالت نےمنسوخ کی تھیں جس کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کی عدالت میں سماعت کے دوران جی 14کے متاثرین اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت پہنچ گئے جس کے بعد عدالت نے درخواست ضمانت کینسل کردی۔
جی 14 کے متاثرین نے کہا کہ وہ انصاف کے لئے عدالت پیش ہوئے ان کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے عرفان ڈوگر تحصیلدار کو نامزد کردیا ہے جس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔