فٹبال کا عالمی بادشاہ کون فیصلہ اتوار کی رات ہوگا

فیفا ورلڈ کپ کا فائنل اتوار کی شب اسپین اور ارجنٹینا کے درمیان ہوگا
کینیڈا میں لگنے والی آگ کے باعث نیویارک میں‌ ورلڈ‌ کپ کا فائنل دھوئیں‌سے متاثر ہو سکتا ہے

نیویارک :فیفا ورلڈ کپ کا فائنل اتوار کی شب نیویارک کے میٹ لائف سٹیڈیم میں‌ کھیلا جائے گا .اتوار کی شب اس بات کا فیصلہ ہو جائے گا کہ اگلے چار سال کے لئے فیفا ورلڈ‌ کپ کا تاج کس کے سر پر سجنے جا رہا ہے.
قبل ازیں‌ دوسرے سیمی فائنل میں‌دفاعی چیمپئن ارجنٹینا نے انگلینڈ کو 1-2 سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا تھا.

اٹلانٹا میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں ارجنٹینا نے انگلینڈ کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔
میچ کےدوسرے ہاف میں انگلینڈ نے ارجنٹینا کے خلاف گول کرکے ایک صفر کی برتری حاصل کی۔ انگلینڈ کی جانب سے گول 55ویں منٹ میں گورڈن نے اسکور کیا۔جس کے بعد ارجنٹینا نے بھی انگلینڈ کے خلاف گول کرکے اسکور 1-1 سے برابر کر دیا۔ارجنٹینا کی جانب سے گول فرنانڈس نے 85ویں منٹ میں اسکور کیا۔
میچ کے اختتامی مراحل میں ارجنٹینا کی جانب سے دوسرا گول مارٹینز نے اسکور کیا اور ٹیم کو 1-2 کی برتری دلادی اور فائنل میں پہنچا دیا۔ اس کے ساتھ ہی ارجنٹینا نے انگلینڈ کا 60 سال بعد فائنل میں پہنچنے کا خواب چکنا چور کردیا۔
واضح رہے کہ فائنل میں ارجنٹینا کا مقابلہ اسپین سے اتوار کی شب ہوگا، انگلش ٹیم تیسری پوزیشن کیلئے ہفتے کی شب فرانس کا مقابلہ کرے گی ۔
دوسری طرف کینیڈا کے جنگلات میں ل لگنے والی آگ کے باعث فیفا ورلڈکپ فائنل سے قبل نیویارک میں ائیر کوالٹی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے. یہ الرٹ ورلڈ کپ فائنل سے قبل کینیڈا کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے دھوئیں کے باعث جاری کیا گیا ہے.غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیو یارک اور نیو جرسی کے آفیشلز نے ائیر کوالٹی ہیلتھ الرٹ جاری کیا ہے۔ کینیڈا کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے دھوئیں نے نیو یارک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیو جرسی اسٹیڈیم نے اتوار کو ارجنٹینا اور اسپین کے درمیان کھیلے جانے والے فائنل کی میزبانی کرنا ہے، اسپین نے نیو جرسی میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا تاہم ائیر کوالٹی کے حوالے تحفظات کا اظہار نہیں کیا۔
ماہرین کے مطابق تیز ہوائیں چلنے اور بارش سے ہی نیویارک میں دھوئیں کے بادلوں کا خاتمہ ممکن ہے۔