کینیڈا سے بے پناہ محبت ملی،سکھ برادری کامشکور ہوں جنہوںنے اپنی پارلیمنٹ میں مدعو کیا
پارٹی کے ممبر سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی چودھری منظور کاکیلگری میں پاکستان پیپلز پارٹی البرٹہ کے زیر اہتمام استقبالیہ تقریب سے خطاب
کیلگری کینیڈا( خرم شہزاد اعوان)پاکستان پیپلز پارٹی کے ممبر سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی اور سابق رکن قومی اسمبلی چودھری منظور نے کہا ہے کہ شہید عوام ذو الفقار علی بھٹو کو 51سال کی عمر میں شہید کر دیا گیا، بینظیر بھٹو کی جدوجہد بھی کسی سے کم نہیں باپ اور بھائیوں کی شہادت کےعلاوہ انہوںنے سکھر جیل میں قید و بند کی تکالیف برداشت کیں ، پیپلز پارٹی کی قیادت نے عوام کیلئے کسی قربانی سے گریز نہیں کیا۔ کینڈا سے بے پناہ محبت ملی ہے، سکھ برادری کامشکور ہوں انھوںنے اپنی پارلیمنٹ میں مدعو کیا، بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارے سفیر ہیںپاکستانی معیشت کا دارومدار بیرون ملک سے بھیجی گئی رقوم ہیں اوورسیز پاکستانی اپنے ملک کے حالات کی وجہ سے پریشان ہیں پاکستان پیپلز پارٹی ہی عوام کے حقوق کی محافظ ہے شہید عوام ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستانی عوام کو کو پاسپورٹ کی سہولت دی ۔پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس کے قائدین نے قربانیاں دی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کینیڈا کے شہر کیلگری میں پاکستان پیپلز پارٹی البرٹہ کے زیر اہتمام ایک استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چوہدری منظور احمد نے کہا کہ پاکستانی پیپلز پارٹی کے دور میں سرکاری ملازمین کی تنحواہوں میں پچاس فیصد اور پینشن میں سو فیصد اضافہ کیا گیا کینیڈا میں بھی سرکاری اداروں کو پرائیویٹائز کیا جارہا ہے جس سے ملکی ساکھ خراب ہوتی ہے پاکستان چاروں اطراف سے خطرات میں گھرا ہوا ہے ایک طرف بھارت کہ رہا ہے کہ آپریشن صندور ابھی ختم نہیں ہوا دوسری طرف افغانستان سے پاکستان کے خلاف آئے روز دہشت گردی کے واقعات ہوتے رہتے ہیں ایران اور امریکہ کی جنگ سے پاکستان براہ راست متاثر ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا اپنے دور حکومت میں مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لئے اپنی قیادت کے ساتھ ہمیشہ آواز بلند کی ہے اور میری قیادت کی مہربانی ہے کہ میری سخت باتوں کو بھی سنتے ہیں برداشت کرتے ہیں ۔پاکستان کی معیشت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے بھیجے جانے والے رقوم ہیں جس سے نظام چل رہا ہے اوورسیز پاکستانی ہمارے سفیر ہیں اور محب وطن ہیں ان کی پاکستان کے لئے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔



