حکومت عوام کو بجلی کا ایک اور بڑا جھٹکا لگانے کے لئے تیار

ٓئی ایم ایف کی ہدایت پر بجلی پانچ روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کافیصلہ ورنہ قرضہ نہیں ملے گا

اسلام آباد: بجلی کی بڑھتی قیمتوں اور طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے ستائے عوام کو حکومت نے بجلی کا ایک اور بڑا جھٹکا لگانے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیںاس کی ہدایت حکومت پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے 10 جولائی سے قبل بجلی کی قیمت میں مزید 5 روپے فی یونٹ اضافے کا مطالبہکیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان آئی ایم ایف سے مزید 8 سے 10 ارب ڈالر لینے کا خواہاں ہے۔ جس کی تمام شرائط مکمل کر لی گئی ہیں۔آئی ایم ایف نے پاکستان کو 6 سے 7 ارب ڈالر تک قرض دینے کی حامی بھر لی ہے۔ وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کو نئے بجٹ اقدامات سے بھی آگاہ کر دیا۔
جس کے بعد آئی ایم ایف نے 10 جولائی سے قبل بجلی کی قیمتوں میں مزید 5 روپے فی یونٹ اضافہ کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
قرض پروگرام کے معاہدے کے لیے آئی ایم ایف ٹیم کا پاکستان آنا اب ضروری نہیں۔ قرض پروگرام پر اسٹاف لیول مذاکرات مئی میں ہوچکے ہیں اور آئی ایم ایف قرض پروگرام کی حتمی منظوری ایگزیکٹو بورڈ دے گا۔تاہم اس کے لئے آئی ایم ایف نے کچھ شرائط رکھی ہیں جن میں سردست بجلی کی قیمت میں پانچ روپے فی یونٹ اضافہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔