پارٹی قائدین اور ورکر معاشی خوشحالی و استحکام کیلئے اپنی بھرپور جدوجہد جاری رکھیں گے،پارلیمانی سیکرٹری
اسلام آباد(نیوزرپورٹر)پاکستان مسلم لیگ(ن) شعبہ خواتین اسلام آباد کی صدرو رکن قومی اسمبلی اوروفاقی پارلیمانی سیکرٹری قومی ورثہ و ادب فرح ناز اکبرنے کہاہے کہ ملکی سلامتی کا تحفظ اور پائیدار امن و تعمیر وترقی و خوشحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے،بلوچستان،خیبرپختونخوا اور افغانستان میں موجود دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیں بھی دہشتگردی کو مکمل کچلنے کی خاطر جاری ہیں اسی سے خطہ میں پائیدار امن کا قیام ممکن ہوگا،مسلم لیگ(ن)نے ہمیشہ قوم کی خدمت کو اولین ترجیح دی ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پارٹی قائدین پاکستان کی معاشی ،خوشحالی و استحکام کیلئے اپنی بھرپور جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ وفاقی اور پنجاب حکومت ملک قوم کو درپیش موجودہ تمام بحرانوں سے نکال رہی ہے اور اس عمل میں مسلم لیگ(ن) کے ورکرز بھی اپنے قائدین کا بھرپور ساتھ دے رہے ہیں،وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں وفاقی حکومت ملک کو معاشی مشکلات کی دلدل سے نکال کر تعمیر وترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے جدوجہد کررہی ہے،انشاءاللہ پاکستان اپنے پاﺅں پر کھڑا ہورہاہے ۔ فرح ناز اکبر نے مزید کہاکہ مسلم لیگ(ن) کے قائدین کا ویژن ہمیشہ سے عوامی خدمت،معاشی استحکام اور ملکی تعمیر و ترقی کی علامت رہاہے اور اسی ویژن پر چلتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں حکومت نے مشکل حالات اور مخالفین کی منفی سیاست کے باوجود ملکی معاشی استحکام،عوامی مسائل کے حل اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے عملی اقدامات کرکے تعمیر وترقی وخوشحالی کا سفر جاری رکھاہواہے جس سے عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں کے ثمرات بتدریج ہر شہری تک پہنچ رہے ہیں۔


