
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فور میں آج2 میچ کھیلے جائیں گے جن میں سے پہلا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان ہو گا جبکہ دوسرے میچ میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان میدان سجے گا۔
تفصیلات کے مطابق دونوں میچز دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جس میں پہلا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بج کر 30 منٹ پر شروع ہو گا جبکہ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز رات 9 بجے مدمقابل ہوں گے۔




