عائزہ خان 87 لاکھ فالورز کے ساتھ پہلے ، ایمن خان 84 لاکھ کے ساتھ دوسرے جبکہ مائرہ خان 75 لاکھ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں

کراچی : انسٹا گرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارائوں میں عائزہ خان 87 لاکھ فالورز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں ۔ ایمن خان دوسرے نمبر پر ہیں جن کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 8.4 ملین ہے جبکہ اداکارہ ماہرہ خان اس فہرست میں تیسرے نمبر پر فائز ہیں جنہیں انسٹاگرام پر 7.5 ملین صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔اس طرح پہلی تینوں پوزیشنز پر خان اداکارائیں براجمان ہیں ۔

پہلے نمبر پر موجود خوبرو اور معروف اداکارہ عائزہ خان بہت جلد بڑی کامیابی اپنے نام کرنے والی ہیں۔ عائزہ خان کو 9 ملین فالوورز کے حصول میں صرف تین لاکھ صارفین کی ضرورت ہے جس کے بعد وہ پاکستان کی پہلی اداکارہ بن جائیں گی جن کے فالوورز کی تعداد 90 لاکھ ہوگی۔عائزہ خان نے اس خوشی کے موقع پر اپنے مداحوں کے لیے ایک خصوصی پوسٹ شیئر کی ہے۔اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس پر ان کے فالوورز کی تعداد درج ہے۔عائزہ خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ مجھے صرف محبت کی ضرورت ہے۔



