27 ممالک کی ٹیمیں ایونٹ میں شرکت کریں گی، بھارت نے دعوت قبول نہیں کی، وسیم جنجوعہ

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل (ر) محمد وسیم جنجوعہ نے کہا ہے کہ نیشنل گیمز میں گولڈ اور سلور میڈل جیتنے والی جڑواں بہنوں نے ایشین گیمز کیمپ میںں شرکت نہیں کی، میں کسی کو گھرسے پکڑ کر نہیں لا سکتا، منیشا اور ملیحہ کو کیمپ میں بلایا گیا وہ انہوں نے حصہ نہیں لیا، پاکستان سپورٹس بورڈ سے تعاون کی امید ہے، بھارت دعوت دینے کے باوجود ایونٹ میں شرکت نہیں کر رہا ،کھلاڑیوں سے امید ہے کہ بہتر کارکردگی دکھائیں گے۔ ایشین گیمز میں کھلاڑیوں کی کارکردگی مایوس کن تھی، میں صرف سہولیات دے سکتا ہوں خود ان کی جگہ کھیل نہیں سکتا۔ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے زیراہتما م پانچویں کومبیکس ایشین اوپن تائیکوانڈو چیمپئین شپ کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کرنل وسیم نے کہا کہ ایونٹ میں شرکت کیلئے فلسطین سمیت 16 ممالک نے شرکت کی تصدیق کردی ہے جبکہ 27 ممالک کے کھلاڑی اس ایونٹ میں شرکت کرینگے،پاکستان آرمی کے تعاون سے کھیلوں کا انعقاد قابل فخر کاوش ہے۔ پانچویں تائیکوانڈو ایشن یکم سے پانچ نومبر تک منعقد ہو گی۔
پا کستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے لیاقت جمنازیم میں یکم تا پانچ نومبر تک کھیلے جانے والے میگا ایونٹ میں انگلینڈ، نیدرلینڈ، ترکی، مصر، متحدہ عرب امارات، عراق، اومان، قازقستان،فلسطین، نیپال، افغانستان، ڈبلیوٹی رفیوجی، مالی اور میزبان پاکستان کے 463 کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کاعمل مکمل ہوگیا ہے ۔پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر لیفٹیننٹ کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ کے مطابق چیمپئن شپ سے قبل ایشین تائیکوانڈو یونین کے زیراہتمام اور پی ٹی ایف کے اشتراک سے 5 روزہ کیروگی اور پومزے ایجوکیشن کورسز27 تا 31 اکتوبر تک اسلام آباد اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوئے۔جس میں پاکستان سمیت مختلف ممالک کے انٹرنیشنل کوچز اور مینیجرز حصہ لیں گے اس کے علاوہ ایشین تائیکوانڈو یونین ریفریز ایجوکیشن کورس 29 اور 30 اکتوبر کو منعقد کیا جائے گا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے وسیم جنجوعہ نے کہا کہ تائیکوانڈو آج جہاں کھڑی ہے میڈیا ہی کی مرہون منت ہے۔ایشیا کے صدر نے پہلی مرتبہ کسی ایونٹ میں شرکت کی ہے۔تائیکوانڈو کا کھیل بھی دوسرے کھیلوں کی طرح پرموٹ ہورہا ہے۔تائیکوانڈو آہستہ آہستہ منزل کی جانب گامزن ہے کیونکہ ہم ایک باقاعدہ ڈائریکشن میں آگئے بڑھ رہے ہیں پانچویں تائیکوانڈو ایشن یکم سے پانچ نومبر تک منعقد ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ فخر سے بتانا چاہتا ہوں ستائیس ممالک نے پاکستان پر اعتماد کیا ۔27 ممالک کی ٹیمیں کھیلوں میں شرکت کے لیے پہنچ رہی ہیں۔کچھ ٹیمز اور وفود پہلے ہی اسلام آباد د پہنچ چکے ہیں۔پاکستان آرمی کے تعاون سے کھیلوں کا انعقاد قابل فخر کاوش ہے۔
پانچویں تائیکوانڈو ایشن یکم سے پانچ نومبر تک اسلام آباد میں ہوگی


