چیف آف تنول نواب صلاح الدین سعید خان تنولی کا قیام پاکستان کے حوالے سے تاریخی خطاب
کھلابٹ ( نمائندہ سی پیک) آل پاکستان تنولی اتحاد جشن آزادی تقریب عظیم الشان جلسہ عام میں تبدیل ہوگئی چیف آف تنول نواب صلاح الدین سعید خان تنولی نے قیام پاکستان کے حوالے سے تاریخی خطاب بھی کیا. انہوں نے کہا قیام پاکستان میں تنولی قوم کا خون اور لازوال قربانیاں شامل ہیں یوم آزادی کے موقع پر اقوامِ تنول کی طرف سے پورے پاکستان کو مبارک باد پیش کرتا ہوں
چیف آف تنول نواب صلاح الدین سعید خان تنولی نے اپنے خطاب میں کہا کہ وطن عزیز کی سلامتی ہمیں اپنی جان سے زیادہ عزیز ہے افواج پاکستان نے جرات و بہادری کا مظاہرہ کرکے مئی 2025 میں بھارت کے دانت توڑے پورا پاکستان اور پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے مکار دشمن دوبارہ جس وقت وطن عزیز کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے گا اپنی 68 سال کی عمر میں بندوق لے کر سب سے پہلے وطن عزیز کی سلامتی کی خاطر محاذ پر پہنچیں گے ۔ نواب صلاح الدین سعید خان تنولی نے مزید کہا کہ قیام پاکستان میں تنولی قوم کا خون اور لازوال قربانیاں شامل ہیں تقسیم کے وقت قائد اعظم محمد علی جناح نے کہا ہم 2 نہیں 3 فریق ہیں جن میں ہندوستان پاکستان اور آزاد ریاستیں شامل ہیں آزاد ریاستوں نے جب پاکستان کے حق میں ووٹ ڈالے تو 10 ریاستوں کے ووٹ پاکستان کے حق میں آۓ جن میں ایک ووٹ ریاست امب تنول کا تھا .قیام پاکستان کے وقت قائد اعظم محمد علی جناح کے ساتھ نواب محمد فرید خان تنولی کے سارے معاہدے موجود ہیں.
انھوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ریاست امب تنول کے والی نواب محمد فرید خان تنولی نے کشمیر کے محاذ پر قائد اعظم محمد علی جناح کے کہنے پر ریاست امب کی بامسلح فوج بھیجی تو انڈین آرمی نے باڈر پر پہنچنے سے قبل ہی ان پر بمباری شروع کر دی جس کے دوران ریاست امب تنول کے سینکڑوں سپاہی شہید ہوئے جبکہ جو محفوظ رہے انھوں نے جرات اور بہادری کے ساتھ انڈین آرمی کا مقابلہ کیا قیام پاکستان میں تنولی قوم کی مزید لازوال قربانیاں شامل ہیں جس پر ہم آج یوم آزادی کے موقع پر پوری قوم کو فخر ہے. اس عظیم دن کے موقع پر ہم افواج پاکستان کو خراج تحسین اور شہدائے وطن کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں وطن عزیز کی سلامتی ہمیں اپنی جان سے زیادہ عزیز ہے جس کے لیے پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے نواب صلاح الدین سعید خان تنولی نے اپنے خطاب میں ضلع تنول کے قیام کے متعلق کہا کہ ضلع تنول ہمارا حق اور مطالبہ ہے جلد ہی سابق صوبائی وزیر حاجی ابرار حسین تنولی اور وفد کے ہمراہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا سے ملاقات کریں گے انھوں نے کہا کہ صوبہ ہزارہ اور ضلع تنول کا قیام ہمارا حق ہے جس کے لیے جدو جہد جاری رہے گی نئی صوبوں نئے یونٹ کے قیام سے عوام کو فائدہ پہنچے گا. انھوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ تقسیم کے وقت بھارت کے 9 صوبے تھے آج ان کے 27 صوبے ہیں نئے صوبوں کے قیام کے متعلق حکومت پاکستان کو اقدام اٹھانا ہوگا چیف تنول نواب صلاح الدین سعید خان تنولی سے قبل
آل پاکستان تنولی اتحاد جشن آزادی پروگرام میں سابق صوبائی وزیر جنگلات حاجی ابرار حسین تنولی جشن آزادی پروگرام کے آرگنائزر فہد حبیب تنولی ایڈووکیٹ تنولی اتحاد کے نائب صدر فیصل حبیب تنولی آل پاکستان تنولی اتحاد کے چیف آرگنائزر حاجی صابر حسین تنولی ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری جمیل اختر تنولی آل پاکستان تنولی اتحاد خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر سلیم خان تنولی نوابزادہ فیاض خان تنولی پڑھنہ مرکزی فنانس سیکرٹری وحید خان تنولی آل پاکستان تنولی اتحاد سندھ کے صوبائی صدر سلیم خان تنولی ضلع صوابی کے صدر نواب علی خان تنولی ڈاکٹر ریاض تنولی قاضی طیب تنولی قاضی احمد سہیل تنولی سمیت آل پاکستان تنولی اتحاد کے عہدے داران و دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا
مقررین نے اپنے اپنے خطاب میں ضلع تنول کے قیام کے لیے سخت جہدوجہد اور اعلی حکومتی سطح پر بات چیت کرنے پر زور دیا علاقہ تنول کی تعمیرِ و ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات اٹھائے کی تجاویز دیں جشن آزادی کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے اپنے تاثرات میں افواج پاکستان اور شہدائے وطن کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ آل پاکستان تنولی اتحاد کو مزید منظم اور فعال بنانے کے لیے بھی آراء اور تجاویز دیں
آل پاکستان تنولی اتحاد جشن آزادی پروگرام میں آل پاکستان تنولی اتحاد کی مرکزی تمام صوبائی ڈویژنل ضلعی اور تحصیل کابینہ جات کے اراکین سمیت کارکنان نوجوانوں اور معززین علاقہ مشران کی کثیر تعداد نے شرکت کی جس کی بدولت تقریب بڑے اجتماع میں تبدیل ہو گئی حاضرین نے آل پاکستان تنولی اتحاد کی پروقار اور پرجوش یوم آزادی تقریب کے انعقاد پر سابق صوبائی وزیر حاجی حبیب الرحمن تنولی مرحوم کے فرزندان فہد حبیب تنولی ایڈووکیٹ اور صوبائی نائب صدر فیصل حبیب تنولی کو خراج تحسین پیش کیا اور کامیاب ترین پروگرام کے انعقاد پر مبارک باد پیش کی
تمام حاضرین اور مقررین نے آل پاکستان تنولی اتحاد جشن آزادی پروگرام کو باوقار انداز سے چلانے پر سٹیج سیکرٹری مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل خالد شاھین تنولی اور صوبائی جنرل سیکریٹری شاھد افضل خان تنولی ایڈووکیٹ کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین بھی پیش کیا




