چینی صدر نے مسئلہ فلسطین کے حل کے 4 اصول بتادیے


بیجنگ:چین کے صدر شی جن پنگ نے فلسطین کا مسئلہ حل کرنے کے لیے 4 اصول بتائے ہیں. چینی صدر کا کہنا تھا کہ سیاسی سمجھوتے کو ترجیح دے کر مسئلے کا دو ریاستی حل نکالا جائے.
چینی صدر کا کہناتھا کہ فلسطین کا مسئلہ حل کرنے کے لیے 4 اصول ضروری ہیں، پہلا یہ ہے کہ سیاسی سمجھوتے کو ترجیح دے کر مسئلے کا دو ریاستی حل نکالا جائے۔
چینی صدر کے مطابق دوسرا حل یہ کہ مغربی کنارے اور جنگ کے بعد کے غزہ میں رہنے والے فلسطینی عوام پر حکومت فلسطینی ہی کریں جب کہ تیسرا یہ کہ انسانی ہمدردی کے اصول کا خیال رکھا جائے اور شہریوں کی حفاظت کا انتظام کیا جائے۔
چینی صدر نے چوتھا حل بتاتے ہوئے مزید کہا کہ انصاف اور برابری کو ملحوظ خاطر رکھا جائے اور سیاسی سمجھوتے کو ترجیح دے کر مسئلے کا دو ریاستی حل نکالا جائے.