والدین اور انجکشن لگانے والوں کی بے بسی منت سماجت بھی کام نہ آئی
file:///C:/Users/Muhammad%20rizwan/Desktop/injection.mp4
بورے والا:بورے والا میں اس وقت دلچسپ صورت حال پید ا ہوگئی جبکہ محکمہ صحت کی ٹیم بچوں کو خسرہ سے بچانے کے ٹیکے لگانے کے لئے بورے والا میں گئی ۔ ٹیم کو دیکھ کر انجکشن سے خوفزدہ ایک بچہ خسرہ (روبیلا ) کے انجکشن سے بچنے کے لئے اونچے درخت پر چڑھ ہر انجکشن لگانے والوں کی پہنچ سے باہر ہوگیا۔محکمہ صحت کی ٹیم اور والدین کی منت سماجت اور دھمکیاں بھی کام نہ آسکیں اور بچہ اس وقت تک درخت سے نیچے نہیں اترا جب تک کہ محکمہ صحت کی ٹیم واپس نہ چلی گئی ۔ والدین کے مطابق بچہ خوفزدہ ہو کر درخت پر چڑھا گیا تھا۔


