سابق رکن قومی اسمبلی حماد اظہر گرفتار

حماد اظہر9 مئی کے کیسز میں‌ 2023 سے رپوش تھے
ایک با والد کے جنازے میں شریک ہوئے لیکن پولیس گرفتار نہ کر سکی
9 مئی اور اس کے بعد کئی مقدمات درج پولیس تاحال گرفتاری نہ ڈال سکی

لاہور(سٹاف رپورٹر)سابق رکن قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر کو گرفتار کرلیاگیا۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ حماداظہر کو ملتان سے گرفتار کرکے لاہور پولیس کے حوالے کردیا گیا۔سابق رکن قومی اسمبلی کو دوست کے گھر سے حراست میں لیاگیا
حماداظہر9مئی 2023واقعات کے بعد سے روپوش اور اشتہاری تھے،حماداظہر 9مئی واقعات سے متعلق 50مقدمات میں نامزد ہیں،اے ٹی سی نے مسلسل عدم پیشی پر حماداظہر کو اشتہاری قرار دے رکھا ہےعدالت نے حماداظہر کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کررکھے ہیں۔
پولیس ذرائع کاکہناہے کہ حماداظہر کو انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیاگیا ہے ،حماداظہر نے لاہورا ور پشاور ہائیکورٹ سے ضمانت کیلئے رجوع کررکھا ہے،
پولیس ذرائع کے مطابق مقدمات کے بعد حماداظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیاتھا،حماداظہر پی ٹی آئی پنجاب کے صدرتھے۔
دلچسب بات یہ ہے کہ پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کو حراست میں لینے کے باوجود تاحال پولیس گرفتاری نہیں ڈال سکی ہے .
پولیس حکام کا کہنا ہے حماد اظہر کی گرفتاری اور مقدمات کی قانونی حیثیت کا جائزہ لیا جا رہا ہے، حماد اظہر کے مقدمات کی دستاویزات تیار کر کے انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔