محمد شفیع اللہ کو پی ایچ ڈی اقبال اسٹڈیز مکمل کرنے پر مبارک باد

راولپنڈی: معروف ماہر تعلیم راجا بشارت نے ڈاکٹر محمد شفیع اللہ کو پی ایچ ڈی اقبال اسٹڈیز کی کامیاب تکمیل پر دلی مبارک باد پیش کی ہے۔اپنے تہنیتی پیغام میں راجا بشارت نے کہا کہ ڈاکٹر محمد شفیع اللہ کی یہ کامیابی ان کی علمی و تحقیقی محنت کا ثمر ہے اور اقبال شناسی و اردو ادب کے لیے بھی ایک قابلِ قدر کاوش ہے۔ انہوں نے ڈاکٹر محمد شفیع اللہ کے لیے مزید علمی و تحقیقی کامیابیوں اور فکرِ اقبال کی ترویج کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔