پرائیویٹ حجاج اپنی شکایات 20 اکتوبر سے قبل لازمی جمع کروائیں،وزارت مذہبی امور
اسلام آباد(نیوزرپورٹر) وزارعت مذہبی امور نے و گزشتہ سال کے پرائیویٹ حجاج کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی شکایت کی صورت میں وزارت سے رابطہ کریں .شکایت کے ساتھ متعلقہ ثبوت بھی فراہم کرنا ضروری ہوگا.ترجمان وزارت مذہبی امورکی جانب سے کہا گیا ہے کہ پرائیویٹ حجاج اپنی شکایات 20 اکتوبر سے قبل لازمی جمع کروائیں .شکایت نہ ہونے کی صورت پرفارمنس گارنٹی واپسی کا سلسلہ 20 اکتوبر کے بعد شروع ہو جائے گا
شکایت بذریعہ ڈاک یا ای میل سیکشن افسر مانیٹرنگ کو بھجوائی جا سکتی ہے.20 اکتوبر 2026 کے بعد موصول ہونے والی شکایات پر کارروائی نہیں ہوگی.
20 اکتوبر کے بعد حج منظم کمپنیوں کا معاملہ حتمی طور پر نمٹا دیا جائے گا.


