کرونا وائرس ،یلپنگ ہینڈریلیف آپریشن سے پانچ لاکھ سے زائد افراد مستفید ہوئے،سلیم منصوری

راولپنڈی:کنٹری ڈائریکٹر ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ محمد سیلم منصوری نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی وبا کے دوران ہیلپنگ ہینڈریلیف آپریشن سے پانچ لاکھ سے زائد افراد مستفید ہوئے جبکہ ساڑے چودہ کروڑ روپے کے عطیات سے 10ہزار یتیم اور معذور بچوں میں راشن بیگ اور کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کی گئیں ملک بھر میں ٹارگٹ علاقوں میں کرونا ریلیف آپریشن کو تین مراحل میں مکمل کیا گیا، ریلیف سرگرمیوں میں این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے نے بھی بھر پور تعاون کیا ۔یہ باتیں انہوں نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کرونا ریلیف آپریشن کے اختتام پر بریفنگ دیتے ہوئے بتائیں ، انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں پاکستان بھر کے ٹارگٹ علاقوں میں بڑے پیمانے پر کرونا سے بچائو سے ذاتی تحفظ کو یقینی بنانے والوں کے لئے مراکز صحت ، ضلعی ہسپتالوں، متاثرین کرونا، ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں کے ملازمین میں ماسک اور ذاتی حفاظت کے سامان پر مشتمل کٹس تقسیم گئیں۔ دوسرے مرحلے میں ڈونرز کے تعاون سے راشن اور کھانے پینے کی اشیا تقسیم کی گئیں اس مرحلے پر آٹھ ہزار تین سو پچاس یتیم بچوں میںتیرہ کروڑ روپے تقسیم کیے گئے اس کے ساتھ ساتھ 1155 معذور بچوں کی مالی معاونت کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی جبکہ تیسرے ،مرحلے میں ضلعی انتظامیہ ، ڈپٹی کمشنرز اور سرکاری ہسپتالوں کی جانب سے فراہم کردہ اعدادو شمار کے مطابق ضلعی سطح پر پی پی ای کٹس اور خشک راشن کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر کرونا وائرس بارے آگاہی میٹریل بھی تیار کیا گیا اس میٹریل میں ہینڈ بلز ، پوسٹرز اور بینرز اور ایک ویڈیوشامل تھے جن کو ضلعی انتظامیہ کی مدد سے عوامی آگاہی کے لیے تقسیم کیا گیا دریں اثناء کورونا وائرس سے بچا کے اقدامات پر توجہ دینے کے ساتھ حفظان صحت کے سیشن منعقد کیے گئے اور اکیڈمیا ، رضاکاروں اور نوجوان سکالرز کے ڈیزائن کردہ سیشن کے انعقاد کے لئے انتظامات کیے گئے ان مقامات پر موبائل میڈیکل یونٹ اور ایمبولینس کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا گیا تاکہ کسی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹا جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ5ماہ دوران ہیلپنگ ہینڈ کے کارکن بغیر کسی وقفہ کے میدان عمل میں رہے اور بعض علاقوں میں علاقائی تنظیموں سے بھی بھر پور تعاون کیا ۔