عبدالرحمان اور ریاست وغیرہ نے ڈنڈوں اور آہنی راڈوں سے وار کر کے الطاف کو شدید زخمی کر دیا تھا
راولپنڈی (سٹی رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج تحصیل فتح جنگ (ضلع اٹک) خالد سلیم سوہل کی عدالت نے موضع مجاہد ضلع راولپنڈی میں شہری پر تشدد اور شدید زخمی کرنے کے مقدمے میں نامزد ملزمان عبدالرحمان، تیمور، محمد امین، عامر، عمیر اور ریاست علی عرف مانی کی عبوری ضمانتیں خارج کر دیں جس کے بعد ملزمان کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا ایک ملزم غلام عباس کی درخواست ضمانت عدم حاضری کی بنا پر مسترد کردی گئی جبکہ روپوش ہونے والے دو مزید ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
آہنی راڈوں، ڈنڈوں اور ھارڈ کیبل سے مسلح موٹر سائیکلوں پر سوار مذکورہ نو ملزمان نے گزشتہ ماہ سڑک کنارے موضع سہال سے فتح جنگ جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ روک کر ایک مسافر محمد الطاف ساکن مجاہد پر قتل کی نیت سے شدید تشدد کیا تھا اور اسے زخمی اور بےہوشی کی حالت میں چھوڑ کر بھاگ گئے تھے تمام نو ملزمان پر تھانہ فتح جنگ میں پرچہ درج تھا جن میں سے عدالت میں حاضر چھ ملزمان کی عبوری ضمانتیں سیشن کورٹ نے منسوخ کر دیں اور انہیںاحاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا.



