آبائی تعلق چکوال سے ہے ،دو سابق وزرائے اعظم کے ساتھ بطور پی آر او کام کر چکے ہیںِ
اسلام آباد(نیوزرپورٹر)وفاقی حکومت نے وزارتِ اطلاعات و نشریات میں انفارمیشن گروپ کے گریڈ 20 کے افسر شفقت عباس کو ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹرنل پبلسٹی ونگ تعینات کر دیا ہے۔
وزارتِ اطلاعات و نشریات کے نوٹیفکیشن کے مطابق ان کی تعیناتی فوری طور پر نافذ العمل ہوئی ہے۔ شفقت عباس اس سے قبل لاہور میں پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (PID) کے ریجنل انفارمیشن آفس میں ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز کے فرائض انجام دے رہے تھے۔انہوں نے اس عہدے پر عاشق حسین شیخ کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالی ہیں اور وہ آئندہ احکامات تک اس منصب پر کام کریں گے۔
شفقت عباس کا تعلق پاکستان کے انفارمیشن گروپ سے ہے۔ وہ قبل ازیںڈائریکٹر ہوم پبلسٹی: پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد میں خدمات انجام دے چکے ہیںِ ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل: انفارمیشن سروس اکیڈمی میں ذمہ داریاں ادا کیں۔جوائنٹ سیکریٹری: وزارت اطلاعات و نشریات میں اہم انتظامی ذمہ داریاں سرانجام دیں.
انہوںنے ڈائریکٹر اور پرسنل اسٹاف آفیسرکے طور پر وفاقی وزیر اطلاعات کے دفتر میں بھی خدمات انجام دیں۔ سابق وزرائے اعظم شوکت عزیز اور سید یوسف رضا گیلانی کے ساتھ بطور پبلک ریلیشنز آفیسر بھی کام کیا۔آبائی تعلق چکوال سے ہے.
2021 میں انفارمیشن گروپ کے ان پانچ افسران میں بھی ان کا نام شامل تھا جنہیں گریڈ 19 سے گریڈ 20 میں ترقی دی گئی۔ 2023 میں انہیں وزارت اطلاعات میں تین سال کے لیے جوائنٹ سیکریٹری تعینات کیا گیا تھا۔
شفقت عباس کی لاہور سے اسلام آباد منتقلی اور ڈی جی انٹرنل پبلسٹی ونگ کی ذمہ داری ایسے وقت میں ہوئی ہے جب وفاقی حکومت کو اپنی پالیسیوں، ترقیاتی منصوبوں اور سرکاری اقدامات کے حوالے سے عوامی رابطوں اور اطلاعات کی ترسیل کا کام کرنا ہے۔ان کے سابقہ تجربے میں وزیراعظم سیکریٹریٹ، وزارت اطلاعات، پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اور انفارمیشن سروس اکیڈمی میں کام شامل ہے۔



