والدین کینٹ سے تعلیمی اداروں کی بیدخلی رکوانے کے لئے ہماری تحریک میں عملی طور پر شامل ہوں، الیاس کیانی

راولپنڈی : حکومت 40 لاکھ بچوں کا مستقبل محفوظ بنانے کے لئے کنٹونمنٹ ایکٹ میں ترمیم کرے، ایشو فوری حل کرنے کے لیے آرڈیننس جاری کیا جائے، وزیراعظم چیف جسٹس آرمی چیف معاملے کا نوٹس لیں ان خیالات کا اظہار آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر الیاس کیانی نے APPSCA راولپنڈی کینٹ کے زیر اہتمام عوام آگاہی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا، الیاس کیانی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر 42 کنٹونمنٹ بورڈز سے ہزاروں تعلیمی اداروں کو 31 دسمبر کو بیدخل کیا جا رہا ہے، جس پر حکمرانوں نے آنکھیں موند رکھی ہیں ریلی کا مقصد کینٹ کے مکینوں کو بیدار کرنا تھا اور انھیں بتانا تھا کہ آپ کے بچوں پر معیاری اور سستی تعلیم کے دروازے بند ہو رہے ہیں نجی تعلیمی اداروں کی کینٹ حدود سے بیدخلی کی صورت میں تعلیم مہنگی ہو جائے گی جو مزدور چھوٹے کسان اور دوکاندار کے بچے کی پہنچ دور ہو جائے گی پک اینڈ ڈراپ کے کرایے دینا غریب کے لیے ناممکن ہو گا والدین بیدخلی رکوانے کے لیے آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کی تحریک میں عملی طور پر شامل ہوں تاکہ قوم کے نونہالوں کا مستقبل محفوظ اور لاکھوں اساتذہ کا روزگار بچایا جا سکے، اس موقع پر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر رانا سہیل، عرفان کیانی ،ملک حفیظ الرحمان ،افتخار چوہدری ،محمد ابراہیم ،چوہدری قاسم، اسد کیانی، راجہ عمر، صلاوت خان، انیس اقبال، شاہد محمود ،عمیر اعوان ،ملک اظہر،جہانگیر احمد، عبداللہ خدامی رشید شاہ خالد علوی ودیگر موجود تھے، ضلعی انتظامیہ نے ریلی کے روٹس کو کلیئر کروایا سگنل فری روٹس اور شاندار انتظامات کئے جس پر قائدین نے پولیس اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔