وزیراعظم نے پاک چین دوستی ہسپتال کا افتتاح کر دیا

ہسپتال میں‌ تمام مریضوں‌ کا علاج مفت ہوگا،اخراج حکومت برداشت کرے گی
چین نے کورونا کے دوران یہ تحفہ دیا،کورونا کے بعد بھی ہسپتال کی بندش افسوسناکاور مجرمانہ غفلت تھی، شہباز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے چک شہزاد اسلام آباد میں‌ پاک، چین دوستی اسپتال کا افتتاح کر دیا ہے .اسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان، چین دوستی اسپتال میں مریضوں کو مکمل مفت علاج فراہم کیا جائے گا اور تمام اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ چین نے کورونا کے دوران پاکستان کو یہ اسپتال تحفے میں دیا تھا، کورونا کے بعد اسپتال کی بندش انتہائی افسوسناک اور مجرمانہ غفلت تھی۔شہباز شریف نے کہا کہ عوام کو بہتر علاج کی سہولت فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، اسپتال میں اسلام آباد سمیت ملک بھر سے آنے والے مریضوں کا مفت علاج ہوگا۔
وزیراعظم نے کہا کہ صحت کے شعبے میں عوام کی خدمت سے بڑھ کر کوئی قومی خدمت نہیں، صحت کے شعبے میں اپنی ذات سے بالاتر ہوکر عوام کی خدمت کی جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کرنے والوں کو ہمیشہ دعائیں ملتی رہیں گی۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انڈس اسپتال غیر منافع بخش بنیادوں پر طبی خدمات فراہم کررہا ہے، انڈس اسپتال انتظامیہ نے سالانہ اخراجات اور سرمایہ کاری میں مناسب رعایت دی ہے۔
پاک چین دوستی ہسپتال چک شہزاد کے علاقے میں واقع ہے۔ یہ ہسپتال چین کی مالی معاونت سے تعمیر کیا گیا تھا اور اب اسے عام شہریوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے فعال کیا جا رہا ہے۔ اس کا مقصد اسلام آباد اور گردونواح کے رہائشیوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنا اور دوسرے سرکاری ہسپتالوں پر مریضوں کا دباؤ کم کرنا ہے.
سپتال میں 250 بستروں کی گنجائش ہے اور اسے عمومی علاج معالجے کے لیے فعال کیا جا رہا ہے