
اسلام آباد(نیوزرپورٹر)رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے سیکٹر H-13 , بوکڑہ ، سورین میں سوئی گیس منصوبہ کا افتتاح کر دیا ، 16.5 کلو میٹر گیس پائپ لائن پر 6 کروڑ 70 لاکھ روپے لاگت آئے گی ۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف عوام کو ریلیف دینے کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں ان کی بدولت آج ہم سوئی گیس کے بڑے منصوبہ کا افتتاح کر رہے ہیں .انہوںنے کہااسلام آباد میں آئی ٹی پارک ، دانش اسکول ، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں انقلابی اقدامات وزیر اعظم شہباز شریف کا ویژن ہے .آج سوئی گیس کے منصوبہ کا افتتاح کر کے عوام سے الیکشن میں کیا وعدہ پورا کر دیا ہے
اہلیان H-13 ، بوکڑہ ، سورین نے وزیر اعظم شہباز شریف اور رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا .
افتتاحی تقریب میں کوارڈنیٹر سوئی گیس چوہدری محمد رفیق جگی ، ملک آفتاب ، مرزا محمد حفیظ ، ملک مہربان علی اعوان ، ملک شہباز ، گلفراز خان ، شماخ حسن خان ، ایڈووکیٹ احمد شعبان خان ، سیف اللہ خان ، فوکل پرسن وزیر اعظم یوتھ پروگرام عظیم خان گولڑہ ، چوہدری طارق ایڈووکیٹ ہائیکورٹ میاں زین العابدین قریشی ، میاں ظہیر ، علی گجر ، رانا عاقب ، بخت محمد خان ، امجد محمود عباسی ، کوارڈنیٹر بجلی ملک مصطفی ، ایڈووکیٹ ڈاکٹر سعید اللہ خان ، آفتاب گجر ، چوہدری طارق ، راؤ طارق دیگر معززین ، اہلیان ایچ تیرہ ، بوکڑہ کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ سوئی گیس ڈیپارٹمنٹ سے جی ایم سوئی گیس عدنان احمد خان ، حاجی ارونگزیب ، عرفان صاحب ، انعام و دیگر عملہ موجود تھا
اس موقع پر منعقدہ تقریب سے ملک آفتاب ، ملک مہربان علی اعوان ، ملک شہباز ، چوہدری محمد رفیق جگی نے بھی خطاب کیا ۔
H-13 , بوکڑہ ، سورین میں سوئی گیس منصوبہ کا افتتاح



