مانچسٹر:ہوپ رہنمائوں کی جانب سے پنجوتھہ برادران کے اعزاز میں‌ عشائیہ

استنبول ریسٹورنٹ میں‌ دئے گئے عشائے میں‌ہوپ انگلینڈ‌ کے رہنما شیخ عابد میر اور دیگر کی شرکت

مانچسٹر،ہوپ آف اوورسیز پاکستانیز یورپ کے سرپرستِ اعلیٰ چوہدری افتخار حسین تارڑ اور ہوپ انگلینڈ کے چیف آرگنائزر چوہدری ظفر اقبال رانجھا کی جانب سے چوہدری محمد نواز پنجوتھہ اور ہوپ سپین کے نائب صدر چوہدری مدثر پنجوتھہ کے اعزاز میں استنبول ریسٹورنٹ میں پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔
عشائیے میں تنویر مارتھ (مرکزی رہنما و سابق بورڈ ممبر ہوپ)، فیصل رانجھا (سی ای او رائل مانچسٹر ریسٹورنٹ)، اعجاز احمد ساہی اور مظہر اقبال بٹ (رہنماؤں ہوپ انگلینڈ)، شیخ عابد میر، قیصر سیرا گوندل ، عمران بٹ، امجد گوندل سمیت دیگر اوورسیز پاکستانیوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر باہمی محبت، بھائی چارے، اتحاد اور اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کی خدمت و فلاح و بہبود کے لیے مشترکہ جدوجہد کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
میزبانوں نے تمام معزز مہمانوں کی آمد، محبت اور خلوص پر دلی شکریہ ادا کیا۔