مسلم لیگ ن کے دور حکومت کے ادھورے پروجیکٹ کون مکمل کرے گا؟ بشری انصر سابق ممبر ضلع کونسل راولپنڈی

راولپنڈی (نیوزرپورٹر)
دھاماں سیداں کی عوام واٹر سپلائی کے پانی کو ترسنے لگے چوہدری نثار علی خان کے ساڑھے تیرہ کروڑ روپے کی گرانٹ سے لگائے جانے والے فلٹر پلانٹ کو زنگ کھانے لگا۔ سرکاری خزانے کی رقم خردبرد۔ پانی دیئے بغیر بل کی وصولیاں جاری۔ ان خیالات کا اظہار سابق ممبر ضلع کونسل راولپنڈی بشریٰ انصر نے دھاماں سیداں کے معززین علاقہ کے وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا۔بشری ٰ انصر نے کہا کہ واسا کی ناکامی ان باتوں کا منہ بولتا ثبوت ھے.واٹر سپلائی سکیم کے ٹیوب ویل شاہ پور گاوں میں سواں کے قریب لگائے گئے جس میں لیبارٹری تجزیہ کے مطابق سیورج کی ملاوٹ ہے۔ ٹینکر مافیہ نے دو ہزارر روپے فی ٹینکر لینے شروع کر دیئے ہیں۔موجودہ حکمرانوں کو چاہیے کہ اس پروجیکٹ کی انکوائری کروائیں اور کرپشن میں ملوث ایسے افراد کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے نہ کہ مزید نئے ٹیوب لگائے جائیں نئے ٹیوب ویل لگانے سے حکومتی پیسے کا ضائع ہے اور یہ کام وزیر اعظم پاکستان کی بچت سکیم کے منافی ہے اور یہ مزید کرپشن کا پیش خیمہ ہے اہلیان علاقہ کا مطالبہ ہے کہ اس بابرکت ماہ میں ہمیں پینے کا پانی مہیا کیا جائے۔