اسلام آباد(نیوزرپورٹر)اردو کے معروف شاعر سید ضمیر جعفری کی 20ویں برسی گزشتہ روز 12 مئی کو منائی گئی۔ ضمیر جعفری کی پیدائش یکم جنوری 1916ء کو جہلم میں ہوئی۔ ضمیر جعفری نے اردو شاعری کو نئی جہت عطا کی اور مزاحیہ شاعری میں منفرد مقام حاصل کیا۔ انہوں نے درجنوں کتابیں بھی تصنیف کی ہیں جن میں آگ اک تارہ، سرگوشیاں، میرے پیار کی زمین، مسدس بدحالی، نشان منزل، ضمیر بات سمیت دیگر کئی کتب شامل ہیں۔ ان کی تنصیفات کو دنیا بھر میں دلچسپی سے پڑھا جاتا ہے۔ سید ضمیر جعفری کا انتقال 12 مئی 1999ء کو ہوا تھا۔ ان کی برسی کے موقع پر ادبی تنظیموں کی طرف سے خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔وہ کئی اخبارات میں کالم نگاری بھی کرتے رہے۔
Related Posts

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے چین سے یوریا درآمد کی منظوری دے دی
- Rizwan Malik
- January 6, 2022
- 0
کھاد بنانے والوں نے چین سے یوریا کی درآمد کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان […]

فواد چودھری سے پنگا مہنگا پڑا،رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب عہدے سے ہاتھ دھو بیٹھے
- Rizwan Malik
- December 30, 2020
- 0
مولانا کے کئی ساتھی بھی فارغ، مولانا عبدالخبیر آزاد رویت ہلال کمیٹی کے نئے چئیرمین ہوں گے اسلام آباد:وفاقی حکومت نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی […]

پانچ بہنیں پانچوں سی ایس پی آفیسر راولپنڈی کے گھرانے نے ریکارڈ بنا ڈالا
- Rizwan Malik
- October 13, 2019
- 0
راولپنڈی میں مقیم ضحیٰ ملک شیر فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے تحت سی ایس ایس امتحان پاس کرنے والی ایک ہی خاندان کی پانچویں بہن […]
