سلام آباد(وقائع نگار خصوصی ) سینیٹ میں گوادر میں ہوٹل پر ہونے والے دہشت گردی کے حملے کے شہداءکے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں چیئرمین سینیٹر صادق سنجرانی کی ہدایت پر مولانا عبدالغفور حیدری نے فاتحہ خوانی کرائی۔ اجلاس میں عوامی اہمیت کے نکتہ پر بات کرتے ہوئے سینیٹر کلثوم پروین نے کہاکہ گزشتہ چھ ماہ سے جو کچھ سی پیک کے حوالے سے ہورہاہے اور پی سی ہوٹل میں جو دہشتگردی کا واقعہ ہو ا ہے اس کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئے کہ اس کے پیچھے کون لوگ ہیں اور ان کے کیا مقاصد ہیں انہوں نے کہاکہ سی پیک صرف بلوچستان کا نہیں بلکہ پورے پاکستان کا منصوبہ ہے ۔ سینیٹر جاوید عباسی نے کہاکہ دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں پی سی ہوٹل میں واقع اس لئے خطر ناک ہے کیونکہ وہاں رہنے والے مہمانوں کو ڈرانے کی کوشش کی گئی ہے
Related Posts

ایرانی حکمراں نظام قانونی حیثیت کھوچکا،عوام انتخابات کابائیکاٹ کریں،رضاپہلوی بھی میدان میں آگئے
- Rizwan Malik
- February 22, 2020
- 0
واشنگٹن : ایران کے سابق ولی عہد رضا پہلوی نے ہونے والے ایرانی انتخابات پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے اسے جعل سازی قرار دیدیا۔ […]

پی ٹی آئی سینیٹ کی 37 میں سے 13سیٹیں جیتنے میں کامیاب،مجموعی26نشستوں کے ساتھ سرفہرست
- Rizwan Malik
- March 4, 2021
- 0
پیپلزپارٹی 21نشستوں کے ساتھ دوسری بڑی جماعت کے طور پر سامنے ، (ن) لیگ 17 کے ساتھ تیسری ،بلوچستان عوامی پارٹی13نشستوں کے ساتھ چوتھی ،جے […]
عجیب الخلقلت بچی کی پیدائش، ڈاکٹرز حیران
- Rizwan Malik
- November 27, 2022
- 0
میکسیکو:میکسیکو میں دو انچ لمبی دم کے ساتھ بچی کی پیدائش ہوئی ہے جسے دیکھ کر والدین اور ڈاکٹرز بھی حیران ہوگئے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے […]
