ایشیائی تہذیب و تمدن کی مذاکراتی کانفرنس کے تحت ملکی انتظامی فورم کا بیجنگ میں انعقاد

 

ایشیائی تہذیب و تمدن کی مذاکراتی کانفرنس کے تحت ملکی انتظامی فورم کا بیجنگ میں انعقاد
چینی صدر نے ایشیا اور پوری دنیا میں بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کے قیام کیلئے تصور فراہم
بیجنگ:چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اورتشہیری ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ہوانگ کھونگ منگ نے کہا ہے کہ چینی صدر نے ایشیا اور پوری دنیا میں بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کے قیام کیلئے چینی عقل و دانش پر مبنی تصور فراہم کیا ہے جبکہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سابق سیکرٹری جنرل رشید الیموف نے کہا ہے کہ بین الاقوامی تعلقات میں گہری تبدیلیاں آ رہی ہیں،مختلف تہذیبوں کے درمیان بات چیت اور تعاون کو برقرار رکھنے سے ایشیا میں مختلف ثقافتوں اور تہذیبوں کے درمیان مفاہمت اور ترقی میں بڑی مدد ملے گی۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق ایشیائی تہذیب و تمدن کی مذاکراتی کانفرنس کے تحت ملکی انتظامی ذیلی فورم کا بیجنگ میں منعقد ہوا۔ اس فورم کا موضوع ”ایشیائی دانش کے ذریعے خوبصورت ایشیا کی تعمیر“ ہے۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اورتشہیری ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ہوانگ کھونگ منگ نے فورم کے افتتاحی تقریب میں شرکت اورخطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ ایشیائی تہذیب و تمدن کی مذاکراتی کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں چینی صدر شی جن پھنگ کے خطاب نے ایشیا اور پوری دنیا میں بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کے قیام کے لیے چینی عقل و دانش پر مبنی تصور فراہم کیا ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے سابق سیکرٹری جنرل رشید الیموف نے کہا کہ زمانہ قدیم سے، ایشیائی تہذیب کے تبادلے سے مختلف ثقافتوں کے درمیان باہمی مفاہمت، شراکت داری اور ترقی کو فروغ ملا ہے،شاہراہ ریشم اس سلسلے میں ایک ممتاز مثال ہے،اس وقت بین الاقوامی تعلقات میں گہری تبدیلیاں آ رہی ہیں،ایشیا میں مختلف تہذیبوں کے درمیان بات چیت اور تعاون کو برقرار رکھنے سے مختلف ثقافتوں اور تہذیبوں کے درمیان مفاہمت اور ترقی میں بڑی مدد ملے گی۔