بشکک:چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ امریکہ بغیر کسی وجہ کے ہواوے جیسے چینی نجی کاروباری اداروں کو ریاستی طاقت کے استعمال کے ذریعے دبانے کی کو شش کررہاہے،یہ اقتصادی غنڈہ گردی ہے۔وانگ یی نے کرغزستان کے دارالحکومت بشکک میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے کونسل اجلاس میں شرکت کے موقع پر صحافیوں کو بتایا کہ امریکا میں کچھ لوگ چین کی ترقی کے جائز حق کو برداشت نہیں کررہے،یہ لوگ چین کی ترقی کے سفر کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں.جس کی ایک مثال بغیر حقائق و ثبوت کے بے بنیاد الزامات لگاکر ریاستی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے ہواوے جیسے چینی نجی کمپنیوں کے ساتھ ناانصافی اور دشمنی ہے، جو اقتصادی غنڈہ گردی کی ایک روایتی مثال ہے۔ وانگ یی نے کہا کہ عالمی برادری امریکا کے اس طرز عمل کی حمایت نہیں کرے گی۔
Related Posts

حاصلپور میں چوری شدہ جانور برآمد
- Rizwan Malik
- فروری 10, 2019
- 0
یاسرآکاش چویدری چشتیاں میں چوری شدہ جانواربراآمد چشتیاں سے قریبی شہر حاصلپور چک 88 فتح میں 1 گائے 40 بکریاں لاکھوں روپے مالیت کے چوری […]
خواتین اسلامی تعلیمات پر عمل کریں تو ہر دن ان کا ہے ،ہر خاتون کو وہ خودمختاری اور آزادی ملنی چاہیے جو اسے مذہب نے دے رکھی ہے، یوم خواتین پر ٹویٹ
- Rizwan Malik
- مارچ 9, 2020
- 0
اداکارہ نیلم منیر نے ’عالمی یوم نسواں‘ کے حوالے سے اپنے مداحوں کو کہا ہے کہ ’اگر وہ مذہب اسلام کے احکامات پر عمل کریں […]

پاکستان کا بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو ملک چھوڑنے کا حکم
- Rizwan Malik
- اگست 7, 2019
- 0
پاکستان میں تعینات ہندوستانی سفیر اجے بساریہ کو واپس بھجوانے کا فیصلہ قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی روشنی میں کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق […]
