اسلام آباد۔ سینیٹ میں دستور (ترمیمی) بل 2018ء اور کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ترمیمی) بل 2019ء سے متعلق قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کی رپورٹس پیش کر دی گئی۔ جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر محمد علی سیف نے رپورٹس ایوان میں پیش کی۔