اسلام آباد:چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبہ کے تحت 15 سال کے دوران 2.3 ملین نئی ملازمتیں پید اکرنے میں مدد ملے گی۔ افرادی قوت کی تربیت، فنی و پیشہ وارانہ تعلیم کے لئے پاکستان کو چین سے مدد حاصل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ نوجوان طبقہ کو ہنرمند بنا کر سی پیک کے تحت پیداہونے والی افرادی قوت کی طلب کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ بے روزگاری کی شرح کو بھی کم کیا جا سکے۔سی پیک سیکرٹریٹ حکام کے مطابق سی پیک کے تحت پاکستان میں 60 ارب ڈالرسے زیادہ کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ اس غرض سے بنیادی ڈھانچے و توانائی کے شعبوں پر خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے۔ ایک سڑک ایک خطہ منصوبے کے تحت سی پیک میں سڑکوں اور ریل کے نیٹ ورک کی ترقی اور بہتری کے اقدامات کے ساتھ ساتھ صنعتی شعبہ میں دوطرفہ تعاون بھی بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔ سی پیک کے تحت 2030ء تک روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے جس سے بے روزگاری کی شرح کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔
Related Posts

علم سے محبت ہے پچاس کھرب کے مالک جیک ماکمپنی چھوڑ کر دوبارہ تدریس سے منسلک ہوگئے
- Rizwan Malik
- ستمبر 10, 2019
- 0
دنیا میں چند ایک کمپنیاں ایسی ہیں جن کے بانی دنیا میں موجود امیر ترین لوگوں میں شمار کیاجاتے ہیں۔انہی امیر لوگوں میں ایک نام جیک ما کا […]
کشمیری قیادت کا اجلاس ،مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہندوستان کی طرف سے ظلم و بربریت کی مذمت
- Rizwan Malik
- جنوری 13, 2020
- 0
اسلام آباد: وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی میزبانی میں آزادکشمیر کی تمام سیاسی ،مذہبی جماعتوں ،کل […]
چیچہ وطنی میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن
- Rizwan Malik
- نومبر 16, 2017
- 0
چیچہ وطنی(رپورٹ.رضوان احمد)گگو منڈی منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے گزشتہ رات ایس ایچ او گگو چوہدری خالد گورائیہ کی سربراہی میں تھانہ […]
