چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے پراجیکٹ ڈائریکٹر حسن داؤد بٹ نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان کے لئے گیم چینجر منصوبہ ہے۔ سی پیک منصوبوں کے لئے آئندہ بجٹ میں خطیر رقم رکھی جائے گی، بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی تکمیل بروقت کی جائے گی۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ اگلے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ اگلے مرحلے میں صنعتی تعاون، زراعت، سوشل سیکٹر سمیت مختلف منصوبوں پر کام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ان شعبوں میں سرمایہ کاری سے ملک کے پسماندہ علاقوں کے مکینوں کا معیار زندگی بلند ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ سی پیک کے ذریعے ملکی معیشت میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہاکہ اقتصادی اور تجارتی روابط، صنعتی تعاون اور پاکستان کے خصوصی اقتصادی زونز میں چین سرمایہ کاری کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ سی پیک کے تحت توانائی،ٹیکنالوجی اور تعلیم کے شعبوں سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں میں کام کا آغاز کیا جائے گا اور رشکئی میں خصوصی اقتصادی زونز پر بھی تعمیراتی کام ہو جائے گا۔
Related Posts

چین کے صدر کا سیکورٹی ویژن اور شنگھائی تعاون تنظیم
- Rizwan Malik
- July 2, 2024
- 0
بیجنگ/آستانہ(شِنہوا) چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں 15 جون 2001 میں اس وقت کے چین، قازقستان، کرغزستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان کے سربراہان مملکت کی […]

چین،70 سال سے غارمیں چھپا مجرم بالآخر پکڑا گیاانسانی اسمگلنگ میں ملوث مجرم کی گرفتاری ڈرون کیمروں کی مدد سے کی گئی
- Rizwan Malik
- October 5, 2019
- 0
بیجنگ:چین کی پولیس نے سترہ سال سے ایک غار میں چھپے مفرور مجرم کو پکڑ لیا، پولیس نے مجرم کی گرفتاری ڈرون کیمروں کی […]

راولپنڈی میں گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی تعداد 13لاکھ ہو گئی
- Rizwan Malik
- February 3, 2021
- 0
1,32,187کاریں اور1,026,339 موٹر سائیکلز شامل ہیں راولپنڈی:ضلع راولپنڈی میں گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی تعداد 13لاکھ کے قریب پہنچ گئی ۔ایکسائز ذرائع نے بتایاکہ ضلع راولپنڈی […]
