اسلام آباد:چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) کے تحت بلوچستان کے ضلع پشین کی تحصیل بوستان میں انڈسٹریل زون پر تیزی سے کام جاری ہے۔ سی پیک سیکرٹریٹ حکام کے مطابق بوستان انڈسٹریل زون کے لئے 1000 ایکڑ اراضی حاصل کی جاچکی ہے اورصنعتی بستی کے قیام کے لئے اقدامات کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ حکام کے مطابق اس اقتصادی زون میں پھلوں، زرعی مشینری، فارما سیوٹیکل، موٹر سائیکل اسمبلنگ، کرومائیٹس، کوکنگ آئل، سیرامک انڈسٹری، آئس اینڈ کولڈ سٹوریج، برقی آلات، حلال فوڈ انڈسٹری اوردیگر متعلقہ صنعتوں کے قیام اور ان کیلئے سہولیات پر توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ بوستان انڈسٹریل زون 200 ایکڑ رقبہ پر ترقیاتی کام مکمل ہو چکا ہے۔ اس زون سے کوئٹہ ائیرپورٹ کا فاصلہ 23 کلومیٹر، سی پورٹ سے 713 کلو میٹر، کراچی سے 976 کلو میٹر، ڈرائی پورٹ (کوئٹہ) سے 32 کلو میٹر اور ہائی وے این۔50 زیرو کلو میٹر ہے۔
Related Posts

امریکی فوج میں اکھاڑ پچھاڑ آرمی چیف بھی اپنے عہدے سے ہاتھ دھو بیٹھے
- Rizwan Malik
- اپریل 3, 2026
- 0
جنرل رینڈی کواچانک عہدے سے ہٹا دیا گیا،ان کی تقرری بائیڈن کے دور میں ہوئی تھی آرمی چیف سمیت کئی جنرلز کو ان کے عہدوں […]

آن لائن فراڈ کی روک تھام کے لئے ایف آئی اے نے علماء سے مدد مانگ لی
- Rizwan Malik
- مئی 11, 2020
- 0
اسلام آباد:ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے آن لائن فراڈ کی روک تھام کے لیے وفاق المدارس اور مساجد کے آئمہ وخطبا سے […]

رمضان میں عوامی جمہوریہ چین نے بھی پاکستانیوں میں راشن تقسیم کیا
- Rizwan Malik
- مئی 14, 2020
- 0
پاکستان میں عوامی جمہوریہ چین کے سفارت خانے نے اسلام آباد میں مقامی آبادی کے لئے راشن عطیہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چینی سفارتخانے […]
